بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

وطن پرست

datetime 23  مئی‬‮  2017 |

قدرت اللہ شہاب بتاتے ہیں کہ صدر ایوب کے اقتدار کے آخری چند برسوں میں یہاں پر امریکہ کے جو سفیر متعین تھے، ان کا اسم گرامی بی ایچ او ہلرٹ تھا۔ ایک روز راولپنڈی میں ایک استقبالیہ سے فارغ ہو کر ہم اپنی اپنی گاڑیوں کا انتظار کر رہے تھے، مسٹر اوہلرٹ کی گاڑی پہلے آ گئی، انہوں نے اصرار کر کے اسلام آباد جانے کے لئے مجھے اپنی کار میں بٹھا لیا۔

جتنا عرصہ ہم مری روڈ سے گزرتے رہے، وہ پاکستانی سڑکوں پر ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کے رنگ ڈھنگ پر طرح طرح کی پبھتیاں کستے رہے، موٹروں، بسوں، رکشاؤں اور سکوٹروں کے ہجوم میں بدحواس ہو کر ادھر ادھر بھٹکنے والے راہگیروں کو وہ تمسخر اور تکبر سے BIPEDS (دوپایہ مخلوق) کے لقب سے نوازتے تھے، فیض آباد چوک پر پہنچ کر جب ہم شاہراہ اسلام آباد کی طرف مڑنے والے تھے تو مسٹر اوہلرٹ نے اچانک اپنے دونوں ہاتھ آنکھوں پر رکھ لئے اور اپنا سر گھٹنوں میں دے کر سیٹ پر جھک گئے، مجھے یہی خیال آیا کہ ان کی آنکھ میں کوئی مچھر یا مکھی گھس گئی ہے اور بیچارے سخت تکلیف میں مبتلا ہیں۔ میں نے اذراہ ہمدردی ان سے دریافت کیا ’’آپ خیریت سے تو ہیں‘‘ مسٹر اوہلرٹ نے اپنی گاڑی ایک طرف رکوائی اور پھیکے لہجے میں بولے ’’میں بالکل خیریت سے نہیں، کس طرح خیریت سے ہو سکتا ہوں؟ وہ دیکھو! انہوں نے اس طرف اشارہ کر کے کہا، وہ دیکھو آنکھوں کا خار، میں جتنی بار ادھر سے گزرتا ہوں میری آنکھوں میں یہ کانٹا بری طرح کھٹکتا ہے‘‘۔ میں نے باہر کی طرف نظر دوڑائی تو چوراہے میں ایک بڑا سا اشتہاری بورڈ آویزاں تھا۔ جس پر پی آئی اے کا رنگین اشتہار دعوت نظارہ دے رہا تھا۔ اس اشتہار میں درج تھا’’پی آئی اے سے پرواز کیجئے اور چین دیکھئے‘‘۔دیکھا آپ نے امریکی سفیر کی وطن پرستی کو کہ چین کی طرف پی آئی اے کی پرواز کا اشتہار اس کی نظروں میں کانٹا بن کر کھٹک رہا تھا اس سے پاک چین دوستی بڑھے گی اور امریکی مفادات کو نقصان پہنچے گا۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…