ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

بیوی سے دوڑ کا مقابلہ

datetime 22  مئی‬‮  2017 |

حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ میں آنحضرتؐ کے ساتھ سفر میں نکلی، میں (ان دنوں) ہلکے بدن کی تھی، جب ایک جگہ ٹھہراؤ کیا تو آپؐ نے صحابہؓ سے فرمایا کہ دوڑ کے مقابلے کے لیے آگے بڑھو، پھر مجھ سے فرمایا: ’’اے عائشہؓ آؤ تاکہ میں تم سے دوڑ میں بازی لگاؤں، چنانچہ آپؐ نے میرے ساتھ دوڑ لگائی تو میں آگے نکل گئی‘‘، پھر دوسرے سفر میں نکلی، جبکہ میرا بدن بھاری ہو گیاتھا، آنحضرتؐ نے ایک جگہ ٹھہراؤ کیا تو صحابہؓ سے فرمایا آگے بڑھو! پھر مجھ سے فرمایا:

’’عائشہؓ آؤ میں تم سے دوڑ میں بازی لگاؤں‘‘ آنحضرتؐ نے میرے ساتھ دوڑ لگائی تو آپؐ جیت گئے اور آگے نکل گئے، آپؐ نے میرے کندھے پر ہاتھ مارا اور فرمایا: ’’یہ پہلے کا بدلہ ہے‘‘۔ یہ واقعہ اپنی ازواج کے ساتھ آنحضرتؐ کے حسن معاشرت کی اعلیٰ ترین مثال ہے۔رسول اللہؐ نے فرمایا کہ جو شخص اپنی عورت کو ایسے کلمات کہتا ہے جس سے وہ خوش رہے تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن غم سے اس کو نجات دیتا ہے اور ہر کلمہ پر 700 برس کی عبادت کا ثواب اس کے اعمال نامہ میں لکھا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…