ایک روز حکیم احمد شجاع علامہ اقبال کے مکان پر پہنچے تو علامہ کو بہت زیادہ فکرمند، مغموم اور بے چین پایا، حکیم صاحب نے گھبرا کر دریافت کیا ’’خیر تو ہے؟ آپ آج خلاف معمول بہت زیادہ مضطرب اورپریشان نظر
آتے ہیں، علامہ نے خاص انداز میں نظریں اوپر اٹھائیں اور غم انگیز لہجے میں فرمایا۔ ’’احمد شجاع! یہ سوچ کر میں اکثر مضطرب اور پریشان ہو جاتا ہوں کہ کہیں میری عمر رسول اللہﷺ کی عمر سے زیادہ نہ ہو جائے‘‘۔