پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

استغفار کی برکات

datetime 17  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت حسن بصریؒ کی خدمت میں ایک شخص نے آ کر قحط سالی کی شکایت کی تو انہوں نے اس سے فرمایا ’’استغفار کرو‘‘ یعنی اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کرو، دوسرے شخص نے غربت و افلاس کی شکایت کی تو اس سے فرمایا ’’استغفار کرو‘‘ تیسرا ایک آدمی آیا اس نے نرینہ اولاد کے لئے دعا کی درخواست کی، فرمایا ’’استغفار کرو‘‘

چوتھے شخص نے آ کر اپنے باغ کے خشک ہونے کا ذکر کیا تو آپ نے اس سے بھی فرمایا ’’استغفار کرو‘‘۔ ان سے پوچھا گیا کہ آپ کے پاس چار آدمی الگ الگ شکایت لے کر آئے اور آپ نے سب کو استغفار کا حکم دیا، حضرت حسن بصریؒ نے فرمایا ’’میں نے اپنی طرف سے تو کوئی بات نہیں بتلائی، خود اللہ تعالیٰ نے سورہ نوح میں ارشاد فرمایا ہے ترجمہ ’’یعنی اپنے رب سے گناہوں کی معافی طلب کرو، بیشک وہ بڑا بخشنے والا ہے، آسمان سے تم پر موسلادھار بارش برسائے گا، تمہارے اموال اور بیٹوں میں اضافہ کرے گا اور تمہارے لئے باغ اور نہریں بنائے گا‘‘۔ امام قرطبیؒ نے امام شعبی کے حوالے سے لکھا ہے کہ ایک مرتبہ حضرت عمرؓ استسقاء یعنی بارش طلب کرنے کے لئے شہر سے نکلے اور صلاۃ استسقاء کی بجائے صرف استغفار پڑھ کر واپس آئے اور بارش ہو گئی، لوگوں نے پوچھا ’’آپ نے بارش کے لئے دعا نہیں کی، صرف استغفار کیا تھا‘‘ آپ نے فرمایا ’’میں نے تو زبردست موسلادھار برسنے والے بادلوں کو مانگا تھا‘‘ او رپھر یہ آیت پڑھی ’’استغفرو ربکم انہ کان غفارا، یرسل السماء علیکم مدرارا‘‘۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…