منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

بادشاہ کو سزا

datetime 16  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک مرتبہ اپنے باغ میں ٹہل رہا تھا۔ اچانک سامنے سے ایک لڑکا دوڑتا ہوا آیا اور بادشاہ سے ٹکرا گیا۔ محمد شاہ تغلق کو اس حرکت پر بہت غصہ آیا اور اس نے لڑکے کو چھڑی سے پیٹ ڈالا۔لڑکا روتا ہوا عدالت پہنچا اور اس کے استغاثے پر قاضی “القضاۃ” نے بادشاہ کو عدالت میں بلوایا۔ محمد شاہ تغلق ایک ملزم کی طرح حاضر عدالت کر دیا گیا۔ اس نے جرم تسلیم کر لیا اور کہا“لڑکے نے مجھے نہیں‌ دیکھا تھا اور مجھ سے واقعی زیادتی ہوئی ہے”قاضی “القضاۃ” نے بادشاہ کو ایک دن

کی مہلت دی کہہ کل تک اس لڑکے کو راضی کرلو “ورنہ قصاص کےلئے تیار ہو جاؤ”بادشاہ نے لڑکے کو بہت زر و مال دینا چاہا لیکن وہ کسی طرح رضامند نہ ہوا۔دوسرے دن بادشاہ دوبارہ عدالت میں حاضر ہوا اور قاضی کے حکم سے لڑکے نے اس چھڑی سے (جس سے اسے پیٹا گیا تھا) بادشاہ کے جسم پر اکیس بید مارے۔سزا کے بعد بادشاہ نے دو رکعت نماز شکرانہ ادا کی کہ خدا نے اسے انصاف پر قائم رکھا اور دنیا میں اس سے جو غلطی ہوئی تھی اس کی سزا اسے دنیا میں ہی مل گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…