اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یوں تو دنیا میں ڈکٹیٹرز سے متعلق کئی باتیں مشہور ہیں مگر آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ رومانیہ کے سابق صدر نکولوئی کیائوسیسکو زندگی میں ایک لباس ایک ہی بار زیب تن کرتے تھے ۔ ان کے اتارے گئے کپڑے ان کے حکم کے مطابق فوری طور پر جلا دئیے جاتے تھے جبکہ شمالی کوریا کے سابق مطلق العنان حکمران اور موجودہ حاکم کم جونگ ان کا باپ
کم سنگ خوبصورت اور نوجوان رہنے کیلئے نوجوان لڑکے لڑکیوں کا خون حاصل کر کے اپنے جسم میں منتقل کروایا کرتا تھا۔ ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق رومانوی صدر نکولائی کیائو سیسکو روزانہ نیا لباس زیب تن کرتے اور نئے جوتے پہنتے تھے انہوں نے اپنے سٹاف کو حکم دے رکھا تھا کہ روزانہ گزشتہ روز والا ان کا پرانا لباس اور جوتے جلا دئیے جائیں۔شمالی کوریاکے سابق حکمران اور موجودہ حاکم کا جلاد صفت باپ کم سنگ خوبصورت اور نوجوان رہنے کیلئے نوجوان لڑکے لڑکیوں کا خون حاصل کر کے اپنے جسم میں منتقل کروایا کرتا تھا وہ ایسے لڑکے لڑکیوں کا خون حاصل کرتا جن کی عمر 20سال کے لگ بھگ ہوتی۔ کم سنگ اپنے متعلق خلائی مخلوق کو بھی آگاہ دینا چاہتا تھا جس کیلئے اس نے اپنے تعریفی گیت کو خلا میں نشر کروایا تاکہ خلائی مخلوق اس کی زمین پر موجودگی سے آگاہ ہو جائیں۔برما کا سابق حکمران ڈولفن مچھلی کے خون سے نہاتا تھا تاکہ وہ جوان اور طاقتور نظر آئے۔سب سے کم ظرف اور گھٹیا ڈکٹیٹر ڈومینکیکن ری پبلک کا آمر رافیل تروجیلو تھا جس نے ملک پر 30سال حکومت کی۔ اس دوران اس نے اپنی ہی قوم پر ظلم کی وہ داستانیں رقم کیں کہ روح کانپ اٹھے۔ وہ انتہائی ہوس پرست حکمران تھا اسے جو خاتون پسند آتی چاہے وہ شادی شدہ ہو یا غیر شادی شدہ وہ اسے اپنی ہوس کا نشانہ ضرور بناتا ۔ جو شوہر یا باپ اپنی بیوی یا بیٹی کو بچانے کیلئے مزاحمت کرتے انہیں گرفتار کر کے بیہمانہ تشدد کے ذریعے ہلاک کروا دیا جاتا۔