جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

’’بھیا، بھائی صاحب، ارے سنیں تو!صرف ایک ریال‘‘

datetime 29  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں 8سالہ بچہ اور اس کی 12سالہ بہن خاندان کی مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے میدان میں آگئے، ایک ریال میں بہن کی بنائی ڈرائنگ فروخت کرتے الیاس کی تصاویر نے سب کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مقیم انڈونیشین خاندان کے کم عمر بچوں نے خاندان کی کفالت کی غرض سے میدان میں اترتے ہوئے ایسا کام شروع کر دیا جس نے سننے اور دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ہے، انٹرنیٹ پر وائرل ہوتی 8سالہ الیاس کی اپنی بہن کی بنائی ڈرائنگز فروخت کرتی تصاویرکو بے حد سراہا گیا ہے۔ جدہ ایسوسی ایشن برائےثقافت اورکلچر نے الیاس اور اس کے خاندان کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جس میں دونوں بہن بھائیوں کو تحائف اور عطیات سے نوازا گیا ہے۔ مالی تنگی کے باعث 8سالہ الیاس اور اس کی بہن نے اپنے خاندان کی مالی ضروریات میں ہاتھ بٹانے کا سوچا اور12سالہ یسریٰ نے بھائی کو ڈرائنگز بنا کر دینا شروع کر دیں، بہن کی بنائی ڈرائنگ لیکر بغل میں ایک پرانی چادر داب کر 8سالہ الیاس جدہ میں ایک پل تلے بیٹھ کر ان ڈرائنگز کو فروخت کرنے لگ گیا۔سعودی گزٹ میں شائع تفصیلات کے مطابق ایک مقامی شہری نے الیاس کی ڈرائنگ فروخت کرتی تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں جنہیں بہت پذیرائی حاصل ہوئی۔جدہ ایسوسی ایشن برائےثقافت اورکلچرکےسربراہ عمرالجسار کاکہناہے کہ یہ تصویر دیکھ کرہم سب بہت حیران ہوئے اور ہم نےڈرائنگز فروخت کرتے اس بچے کی تلاش شروع کردی،الیاس اور اس کی باصلاحیت بہن کی داستان متاثرکن ہے۔ان دونوں بہن بھائیوں اور ان کے خاندان کوہماری مددکی ضرورت ہے۔ہم اپنی زندگیوں میں اس قدر مصروف ہیں کہ ہم بھول جاتے ہیں کہ کسی کو ہماری مددکی ضرورت ہے۔‘‘

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…