اللہ تعالیٰ نے سیدہ حضرت فاطمہؓ کو عجیب حیا عطا فرمائی تھی۔ ایک دفعہ چاند کی پہلی تاریخ تھی۔ نبی اکرمؐ کے ہاں آپ کی بیٹی فاطمہؓ تشریف لائی تھیں۔ پوچھا، فاطمہ! کیا تم نے چاند دیکھاہے؟ عرض کیا، اے اللہ کے نبیؐ میں نے چاند نہیں دیکھا۔ فرمایا، بیٹی! تم نے کیوں نہیں دیکھا؟ وہ خاموش ہو گئیں۔ نبی اکرمؐ نے دوبارہ پوچھا، اس کی کیا وجہ تھی؟ سیدہ فاطمہؓ نے جواب دیا۔ اے ابا جان! میرے دل میں خیال آیا
کہ آج پہلی کا چاند ہے سب لوگ چاند کی طرف دیکھ رہے ہوں گے، اگر میں بھی دیکھوں گی تو میری نگاہیں اور غیر محرم مردوں کی نگاہیں چاند کے اوپر اکٹھی ہوں گی۔ میں نے اس بات کو شرم و حیا کے خلاف پایا۔ اس لیے میں نے آج چاند نہیں دیکھا۔ سبحان اللہ، اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ایسی بیٹیاں عطا کرے جن میں ایسی حیا ہو اور اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ایسی زندگی عطا فرمائیں کہ ہماری زندگی سے گناہ نکل جائیں۔



















































