ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

باپ کا فیصلہ

datetime 31  مارچ‬‮  2017 |

ایک دن قاضی شریح سے ان کے بیٹے نے کہا؛اے اباجان! میرے اور فلاں قوم کے درمیان جھگڑا ہوا ہے، اگر فیصلہ میرے حق میں ہو تو انہیں گھسیٹ کر عدالت میں لے آؤں اگر فیصلہ ان کے حق میں ہو تو صلح کرلوں اور پھر جھگڑے کی تفصیل بیان کر دی۔آپ نے کہا:جاؤ انہیں عدالت میں لے آؤ۔

وہ خوشی خوشی ان کے پاس گیا اور انہیں عدالت میں چلنے کے لیے کہا، وہ عدالت میں پیشی کے لیے تیار ہوگئے، جب قاضی شریح کی عدالت میں پہنچے تو انہوں نے مقدمہ کی سماعت کے بعد اپنے بیٹے کے خلاف سنادیا۔ وہ لوگ خوش و خرم واپس لوٹے اور بیٹا شرمندہ منہ لٹکائے ہوئے عدالت سے باہر آیا۔جب قاضی شریح اور ان کا بیٹا گھر پہنچے تو بیٹے نے کہا:’اباجان آپ نے مجھے رسوا کردیا، اگر میں نے آپ سے مشورہ نہ کیا ہوتا تو کوئی بات نہ تھی۔ افسوس یہ ہے کہ میں نے آپ سے مشورہ لے کر عدالت کا رخ کیا اور آپ نے میرے ہی خلاف فیصلہ سنا دیا۔ لوگ میرے متعلق کیا سوچتے ہوں گے۔قاضی نے کہا:”بیٹا دنیا بھر کے لوگوں سے تو مجھے عزیز ہے، لیکن یاد رکھوا للہ کی محبت میرے دل میں تیرے پیار پر غالب ہے۔ مجھے اس بات کا اندیشہ تھا کہ اگر میں تجھے مشورے کے وقت بتا دیتا کہ فیصلہ ان کے حق میں ہے تو تم ان سے صلح کر لیتے اور وہ لوگ اپنے حق سے محروم رہ جاتے۔ اس لیے میں نے کہا انہیں عدالت میں لے آؤ تاکہ عدل و انصاف سے ان کا حق انہیں مل جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…