ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہاتھی کی سونڈ

datetime 30  مارچ‬‮  2017 |

چند ہندوستانی تاجر ملک ایران میں نمائش کے لیے ہاتھی لے کر گئے اور اسے تاریک گھر میں داخل کردیا گیا۔ تاکہ اسے کوئی بھی بغیر چراغ نہ دیکھ سکے۔ چار شوقین رات کو ہاتھی دیکھنے آئے، مگر انہیں کہا گیا کہ یہ دیکھنے کا وقت نہیں ہے۔

انہوں نے اصرار کیا کہ کہ ہم دیکھیں گے اور بخدا دیکھ کر ہی ٹلیں گے۔ ہمیں چراغ کی حاجت نہیں جو مانگو لے لو مگر ہمیں ہاتھی دکھا دو۔ چنانچہ ان میں ایک آدمی ہاتھی کے قریب گیا تو اس کا ہاتھ اس کی سونڈ(خرطوم) کے ساتھ جا لگا اور وہ باہر آکر کہنے لگا ہاتھی نلکے کی طرح گول ، مخروط اور لمبا ہے۔ پھر دوسرا آدمی اندر گیا اس کا ہاتھ اس کی ٹانگوں پر پڑا اور بولا کہ میں نے ہاتھی دیکھ لیا ہے وہ ستون کی طرح ہے۔ تیسرے نے ہاتھی کے کانوں کو چھوا اور کہا کہ ہاتھی تو پنکھے اور چھاج کی طرح ہے۔ ہاں کچھ چوڑا چھوڑا اور نرم سا ہے۔ چوتھے کا ہاتھ ہاتھی کی پشت پر پڑا اور اس نے کہا کہ ہاتھی تو تخت کی مانند ہے۔ کیا آپ نے غور کیا کہ ان کے درمیان یہ اختلاف کیوں ہوا ؟ “اگر ان کے ہاتھ میں شمع ہوتی تو ان میں اختلاف نہ ہوتا۔ دنیا داروں میں جو اختلاف ہے وہ جہالت کی تاریکی کی وجہ سے ہیں۔ اگر وہ نورعلم سے مستفید ہوں تو نہ لڑیں نہ جھگڑیں۔ (حکایاتِ رومی) جب حضرت زینب رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کا انتقال ہوا تو حضرت عائشہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کو یہ کہتے سنا ” افسوس آج ایسی عورت گزر گئی جو بڑی پسندیدہ اوصاف والی، عبادت گزار اور یتیموں اور بیواؤں کا ٹھکانہ تھی۔“

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…