ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

طوائف اور جگر مراد آبادی

datetime 27  مارچ‬‮  2017 |

حضرت جگر مرادآبادی مستی کے عالم میں کئی کئی مہینوں گھر سے باہر رہتے تھے۔ ایک دن جو بے قراری بڑھی تو ان کے قدم ایک طوائف کے گھر پہنچ گئے۔اس کا نام روشن فاطمہ تھا۔ حسین، شوخ، چنچل، کمسن۔’’حضور کی تعریف؟ ’’ اس نے پوچھا۔جگر آنکھیں جھکائے اس کے سامنے کھڑ ے تھے۔

شاید نگاہ بھر کے اسے دیکھا تک نہیں تھا۔ جواب میں دو شعر پڑھ دیے۔
سراپا آرزو ہوں، درد ہوں، داغِ تمنا ہوں
مجھے دنیا سے کیا مطلب کہ میں آپ اپنی دنیا ہوں
کبھی کیفِ مجسم ہوں، کبھی شوقِ سراپا ہوں
خدا جانے کس کا درد ہوں، کس کی تمنا ہوں
’’سبحان اللہ ’’ طوائف کے منہ سے بے اختیار نکلا۔بے چارے عاشق معلوم ہوتے ہیں۔جگر نے پھر ایک شعر پڑھ دیا۔
ْمجھی میں عشق کا عالم، مجھی میں عشق کی دنیا
نثار اپنے پہ ہو جاؤں اگر سو بار پیدا ہوں
حضور اس غریب خانے کو کیسے رونق بخشی؟
کچھ ہمی جانتے ہیں لطف تر ے کوچے کاورنہ
پھرنے کو تو مخلوقِ خدا پھرتی ہے اس شعر کا سننا تھا کہ روشن فاطمہ پھڑک گئی، طوائف تھی، چہرہ شناس تھی، سخن فہم تھی۔ بار بار اس شعر کو پڑھتی تھی اور داد دیتی تھی۔میں اب تک کیوں آپ سے محروم رہی؟ کیا آپ اس شہر کے نہیں ہیں؟ ہیں تو یہاں کب سے ہیں؟ اور اب تک یہاں کیوں نہیں آئے؟ جگر یہ کہتے ہوئے اس کے سامنے بیٹھ گئے۔
نہ پوچھ دہر میں کب سے میں اس طرح خانہ خراب ہوں
جو نہ مٹ سکا وہ طلسم ہوں، جو نہ اْٹھ سکا وہ حجاب ہوں
دیکھئے میں پاگل ہوجاؤں گی۔ اللہ کے واسطے آپ اپنا نام تو بتائیے آپ ہیں کون ؟
دیکھا تھا کل جگر کو سرِ راہِ میکدہ
اس درجہ پی گیا تھا کہ نشے میں چور تھا

وہ پھر بھی نہیں سمجھی۔ شاید اس نے جگر کا نام سنا ہی نہیں تھا یا پھر وہ یہ سمجھی کہ وہ یہاں کہاں آئیں گے، کوئی اورجگر ہوگا۔اسی وقت ایک مہمان اور آ گیا یہ جگر کا واقف کارتھا۔ دن کا وقت تھا اس لیے محفل گرم نہیں ہوئی تھی۔ جگر صاحب مجھے کسی نے بتایا کہ آپ یہاں آئے ہیں۔پھر وہ شخص روشن فاطمہ سے مخاطب ہوا۔ آپ واقف ہیں ان سے؟ مشہور شاعر جگر مرادابادی ہیں۔آؤ بھئی چلیں میں نے بہت زحمت دے لی انہیں، جگر نے کہا۔ایسے تو نہیں جانے دوں گی۔ روشن فاطمہ نے جگر کا ہاتھ تھام لیا۔

یہ طوائف کا کوٹھا ہے یہاں وہ آتا ہے جس کی جیب میں مال ہوتا ہے۔جگر نے شیروانی کی جیب میں ہاتھ ڈالا اور جتنے نوٹ ہاتھ میں آئے اس کے سامنے رکھ دیے۔ نہیں حضور قیمت تو گاہک کی حیثیت دیکھ کر طے ہوتی ہے۔ ایسے نوٹ تو مجھے کوئی بھی جاہل سیٹھ د ے سکتا ہے۔ آپ تو مجھے غزل سنائیں۔ شعر سمجھتی ہو؟ حضور پہلے سمجھتی ہوں پھر گاتی ہوں۔ ابھی روشن کا جملہ ختم نہیں ہوا تھا کہ جگر کی پرسوز آواز نے دن کو قیامت کا دن بنا دیا۔
کیا چیز تھی، کیا چیز تھی ظالم کی نظر بھی
اف کر کے وہیں بیٹھ گیا درد جگر بھی
کیا دیکھیں گے ہم جلوہ محبوب کہ ہم سے
دیکھی نہ گئی دیکھنے والے کی نظر بھی
واعظ نہ ڈرا مجھ کو قیامت کی سحر سے
دیکھی ہے ان آنکھوں نے قیامت کی سحر بھی
اس دل کے تصدق جو محبت سے بھرا ہو
اس درد کے صدقے جو ادھر بھی ہو ادھر بھی
ہے فیصلہ عشق جو منظور تو اٹھیے
اغیار بھی موجود ہیں حاضر ہے جگربھی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…