ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

حضرت عیسٰیؑ اور استاد

datetime 27  مارچ‬‮  2017 |

حضرت امام محمد باقرؑ سے منقول ہے کہ جناب عیسٰیؑ پیدائش کے بعد ایک دن میں اتنے بڑے (نظر آ رہے تھے) جیسے دو ماہ کا بچہ ہوتا ہے پھر جب سات ماہ کے ہوئے تو ان کی مادرگرامی ان کا ہاتھ پکڑ کر کاتبوں کے پاس لے گئیں اور ایک استاد کے سامنے انکو بٹھا دیا (اس عمر میں وہ اچھی طرح گفتگو کرنے لگے تھے) اس استاد نے جناب عیسٰیؑ سے کہا کہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھو، آپؑ نے بسم اللہ پڑھی۔

اس استاد نے کہا “ابجد” پڑھو تو جناب عیسٰیؑ نے سر اٹھایا اور فرمایا: تم جانتے بھی ہو کہ “ابجد” کے کیا معنی ہیں؟ یہ سن کر اس نے ان کو مارنے کے لیے کوڑا اٹھا لیا۔ یہ دیکھ کر حضرت عیسٰیؑ نے فرمایا: اے بزرگوار! مارو نہیں. اگر تم جانتے ہو تو ٹھیک ہے ورنہ مجھ سے پوچھو، میں اس کی تشریح تمہیں بتاؤں گا۔ اس نے کہا: اچھا، تم ہی اسکی تشریح بتاؤ۔ تو فرمایا کہ الف یعنی آلاء الله (الله کی نعمتیں) ب یعنی بهجة الله (الله کی شوکت) ج یعنی جمال اللہ (اللہ کا حسن و جمال) د یعنی دین اللہ (اللہ کا دین)اس کی بعد آپ نے ہوز کی تشریح فرمائی اور کہا کہ..ہ یعنی ہول جہنم (جہنم کی ہولناکی) و یعنی ویل لاهل النار (بڑا افسوس ہے جہنم میں جانے والوں کے لئے) ز یعنی زفیو جہنم (جہنم کی پرشور آواز) پھر “حطی” کی تشریح کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ حطت الخطايا عن المستغفرین (استغفار کرنے والوں کی کوتاہیوں سے درگزر کیا جائے گا) (پھر) “کلمن” کے بارے فرمایا کہ کلام اللہ (اللہ کا کلام اور اس کے کلمات کو کوئی بھی تبدیل نہیں کر سکتا) (پھر فرمایا کہ) “سَعفص” یعنی ساع بصاع (ایک وزن کا بدلہ اسی کے ہم وزن، جیسا عمل ویسی جزاء) (اس کے بعد فرمایا کہ) “قرشت” یعنی قرشهم جس کے معنی ہیں، ان کو عالم حشر میں لایا جائے گا۔ جب حضرت عیسٰیؑ کی گفتگو اس منزل تک پہنچی تو استاد نے جناب مریمؑ سے کہا کہ اے خاتون! بچے کو لے کر گھر تشریف لے جائیے، یہ تعلیم یافتہ ہے، اسے کسی سے پڑھنے کی ضرورت نہیں۔ گفتار انبیاء، ص:148

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…