ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

اللہ تعالیٰ میری توبہ قبول فرمالے گا؟

datetime 25  مارچ‬‮  2017 |

میں ایک طویل سفر سے لوٹ رہا تھا۔ اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ میرے آس پاس کی سیٹوں پر نوجوان براجمان تھے۔ جو ہنسی مذاق کرنے، قہقہے لگانے، اور گپیں ہانکنے میں مشغول تھے۔ جہاز کی ساری سیٹیں پُر ہوچکی تھیں۔ میرے لئے اپنی نشست تبدیل کرنا بھی ممکن نہیں تھا۔میں نے اس صورت حال سے فرار کے لئے نیند کا سہارا لینے کی کوشش کی لیکن نیند میری آنکھوں سے کوسوں دور تھی۔

میں نے قرآن کریم نکالا اور آہستہ آواز میں تلاوت شروع کردی۔ کچھ دیر بعد یہ نوجوان بھی خاموش ہوگئے، کوئی جریدہ پڑھنے لگا، کوئی سونے لگا، میں بدستور تلاوت کرتا رہا۔اچانک میرے پاس بیٹھا ہوا نوجوان کہنے لگا: بس ،بس! ، اب مزید سننے کی ہمت نہیں… میں نے سمجھا شاید میری آواز کی وجہ سے اسے الجھن ہورہی ہے۔ میں نے معذرت کی اور خاموشی سے قرآن پڑھنا شروع کردیا۔وہ انتہائی بے چین اور مضطرب دکھائی دے رہاتھا۔ کچھ دیر بعد وہ پھر مجھ سے مخاطب ہوا اور کہنے لگا بس ! بس! اب مجھ میں مزید ہمت نہیں ہے یہ کہہ کر اپنی نشست سے اٹھ کر چلا گیا۔ کافی دیر بعد وآپس آیا، تاسف بھرے لہجے میں مجھ سے معذرت کی اور بیٹھ گیا۔وہ کچھ دیر خاموشی سے بیٹھا رہامیں محسوس نہ کرسکا کہ اس کے اندر کیا ہلچل ہے؟ کچھ دیر بعد اس پراسرار خاموشی کا سلسلہ ٹوٹا۔ وہ میری طرف متوجہ ہوا۔ اس کی آنکھیں آنسوؤں سے لبریز تھیں، وہ کہنے لگا! تین سال سے میں نے اپنی پیشانی سجدے میں نہیں رکھی۔ ایک آیت تک نہیں پڑھی۔ میں یہ پورامہینہ سفر میں رہا،اس دوران حلال وحرام ، اچھے برے کی کوئی تمیز روا نہیں رکھی۔ جب آپ نے تلاوت شروع کی تو دنیا میری نظر میں حقیر ہوگئی۔ مجھے اپنا دم گھٹتا ہوا محسوس ہوا۔ ایسے لگا کہ ہر آیت مجھے للکار رہی ہے۔ میں نے اپنے دل میں سوچا: یہ غفلت اور لاپرواہی کب تک؟؟ پھر میں باتھ روم کیطرف گیا۔ آپ جانتے ہیں ، کیوں؟مجھے شدید رونا آرہا تھا، میں لوگوں کی نظروں سے چھپ کر اپنے دل کی بھڑاس نکالنا چاہتا تھا۔

“میں نے اسے توبہ اور رجوع الی اللہ کے بارے میں بتایا۔ اس کے بعد وہ اپنی سوچوں میں گم بیٹھا رہا۔ جب جہاز نے لینڈ کیا اور ہم طیارے سے باہر آئے تو اس نے مجھے اشارے سے ٹھہرنے کو کہاوہ اپنے دوستوں سے علیحدہ ہوکر مجھ سے کچھ پوچھنا چاہتا تھا۔ اپنے دوستوں کو اللہ حافظ کہنے کے بعد میری طرف بڑھا۔وہ مجھ سے پوچھنے لگا! آپکو کیا لگتا ہے، اللہ تعالیٰ میری توبہ قبول فرمالے گا؟میں نے کہا:اگر آپ سچے دل سے توبہ کریں، آئندہ کے لئے گناہ آلود زندگی کیطرف نہ لوٹنے کا عزم کریں تو اللہ تعالیٰ آپ کی توبہ ضرور قبول فرمالے گا اور آپ کے گناہ معاف فرمادے گا۔نوجوان بولا: لیکن میں نے تو بہت بڑے بڑے گناہ کئے ہیں۔میں نے کہا: کیا آپ نے اللہ کا فرمان نہیں سنا:ترجمہ’’میرے ان بندوں سے کہہ دیجئے جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے، وہ اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہوں۔ بیشک اللہ تعالیٰ سب گناہوں کو بخش دیتا ہے۔ وہ بخشنے والا انتہائی مہربان ہے۔” ( سورہ الزمر۔53)میں نے دیکھا کہ اس کے چہرے پر ایک پاکیزہ مسکراہٹ پھیل گئی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ آنکھوں میں آنسو بھی جاری تھے۔ پھر اس نے مجھے گرمجوشی سے الوداع کیا اور روانہ ہوگیا۔ ” اللہ تعالیٰ جسے ہدایت دینا چاہتا ہے اسلام کے لئے اس کا سینہ فراخ کردیتا ہے اور جس شخص کو گمراہ کرنا چاہتا ہے اس کا سینہ تنگ کردیتا ہے گویا کہ وہ آسمان کیطرف چڑھ رہا ہے۔(سورہ الانعام۔ 125:6)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…