ایک رات جب کہ آسمان صاف تھا اور ستارے چمک رہے تھے۔ حضور سرور دوعالم، نور مجسم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف فرما تھے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے آسمان کی طرف دیکھ کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت فرمایا۔ یا رسول اللہ! جتنے آسمان کے تارے ہیں کیا اس کے برابر بھی کسی شخص کی نیکیاں ہیں؟حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ ہاں۔حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا،
حضور! وہ کس کی؟حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، عمر کی۔ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا خیال تھا کہ حضورﷺ صدیق اکبررضی اللہ عنہ کا نام لیں گے۔ مگر حضرت عمررضی اللہ عنہ کا نام سن کر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا، یا رسول اللہ! اور میرے والد کی نیکیاں کدھر گئیں؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عائشہ! عمرؓ کی سب نیکیاں ابوبکرؓ کی نیکیوں میں سے ایک نیکی کے برابر ہیں۔(مشکوٰہ شریف ص 552)۔



















































