ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

امام غزالی رحمت اللہ علیہ

datetime 25  فروری‬‮  2017 |

امام غزالی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں ایک بادشاہ کا بڑا باغ تھا، جس کے کئی حصے تھے اس نے ایک آدمی کو بلایا اور اور اس کے ہاتھ میں ایک ٹوکری تھما دی اور کہا کہ میرے باغ میں داخل ہو جاؤ اور بہترین پھلوں سے ٹوکری بھر لائو بڑا انعام ملےگا مگر شرط یہ ہے کہ جب اندر سے گزر جائو تو تمہیں دو بارہ واپس جانے کی اجازت نہیں ہو گی،

اس نے کہا چلو یہ تو کوئی بڑی بات نہیں وہ لیکر اس ٹوکری کو چل پڑا ایک طرف سے دروازے میں داخل ہوا دیکھا کہ اس کے اندر پھل ہیں مگر پسند نہ آئے ، اگلے درجہ میں داخل ہوا یہاں پھل پہلے سے بہتر تھے، سوچنے لگا کچھ توڑلوں کہنے لگا اگلے درجہ سے توڑ لوں گا پھل یہاں بھی کچھ بہتر تھے، پھر اگلے درجہ میں بہت بہتر تھے اور اس سے اگلے والے درجہ میں بہت ہی بہترین تھے یہاں دل میں خیال آیا کہ اب تو میں کچھ پھل توڑ لوں پھر سوچنے لگا آگے سب سے بہتر پھل توڑوں گا، جب اگلے اور آخری درجہ میں داخل ہوا تو کیا دیکھتا ہے وہاں پر کسی بھی درخت پر پھل نہیں ہیں، افسوس کرنے لگا کہ اے کاش میں نے پہلے درجے سے پھل توڑے ہوتے تو آج میری ٹوکری خالی نہ ہوتی اب میں بادشاہ کو کیا منہ دکھاؤں گا، امام غزالی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں اے دوست! بادشاہ اللہ رب العزت کی مثال کے مانند ہے اور انسان جو باغ میں جارہا ہے وہ تیری مثال ہے  اور ٹوکری سے مراد تیرا نامہ اعمال ہے  زندگی کی مثال باغ کی مانند ہے -اور اس کے مختلف حصے تیری زندگی کے ہر دن کے مانند ہیں – اب تجھے ہر دن میں نیکیوں کے پھل توڑ نے کا حکم دیا گیا لیکن تو روز سوچتا ہے کہ میں کل سے نیک بن جاؤں گا، یعنی اگلے درجہ سے پھل توڑوں گا، اگلے درجے سے پھل توڑ وں گا، تیرا اگلا دن نہ آ سکے گا، اور تجھے اسی دن اللہ کے حضور جانا پڑ ے گا -سب ٹھاٹ پڑا رہ جائے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…