ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

چند کتابیں

datetime 25  فروری‬‮  2017 |

بخارا کا ایک بادشاہ کسی مرض میں مبتلا ہو گیا۔شاہی طبیب نے بہت علاج کیا لیکن مرض کی شدت میں کمی نہ آئی۔چنانچہ شاہی طبیب نے اعلان کرادیا کہ جو شخص بادشاہ کا علاج کرے گا

اسے منہ مانگا انعام دیا جائے گا۔اعلان سُن کر بہت سے لوگ علاج کرنے کی غرض سےآئے لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔آخر ایک دن سترہ سال کی عمر کا لڑکا دربار میں حاضر ہوا۔،اس نے بادشاہ کا علاج کرنے کی خواہش ظاہر کی۔شاہی طبیب اسے دیکھ کر بولا:” بڑے بڑے حکیم بادشاہ کا علاج کر کے تھک گئے تم تو ابھی لڑکے ہو۔” یہ سُن کر لڑکے نے کہا:”میں تو اتنا جانتا ہوں کہ کوئی مرض لا علاج نہیں۔”آخر اسے علاج کی اجازت مل گئی۔علاج شروع ہوا۔لڑکے کے علاج سے بادشاہ کے مرض میں کمی آتی گئی۔یہاں تک کہ وہ بالکل تندرست ہو گیا۔ وہ بہت خوش ہوا اس نے لڑکے سے کہا: مانگو کیا مانگتے ہو:اب ہر شخص کے ذہن میں تھا کہ یہ لڑکا ہیرے جواہرات مانگے گا، یا آدھی سلطنت کا مطالبہ کرے گا۔ لیکن لڑکے نے کہا:” بادشاہ سلامت ! آپ مجھے اپنی لائبریری سے چند عظیم کتابیں پڑھنے کے لیے دے دیں۔” لڑکے کی خواہش سن کر سب حیران رہ گئے۔یہ سترہ سال کا لڑکا بعد میں عظیم مشہور طبیب ” بو علی سینا ” بنا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…