ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

میں شیدا نہیں ہوں

datetime 21  فروری‬‮  2017 |

تین دوست سینما میں فلم دیکھنے گئے، وہاں کچھ کرسیاں چھوڑ کر اْنکے آگے ایک گنجا شخص آ کے بیٹھ گیا۔ فلم کے دوران ہی اِن تینوں کو شرارت سوجھی اور انہوں نے ایک دوسرے سے شرط لگائی کہ ہم میں سے جو بھی دوست اِس گنجے کے سر پر زور سے ہاتھ مارے گا اْسے پانچ سو روپے ملیں گے۔۔۔!!! آخر ایک دوست تیار ہوگیا۔۔!!وہ اس گنجے شخص کے پاس گیا اور زور سے اس کے سر پر ہاتھ مارتے ہوئے بولا،

’’او شیدے! کیا حال ہے تیرا۔۔؟گنجے شخص نے گھوم کر اس کی طرف دیکھا اور غصے میں بولا، ’’ہیلو! تمہیں غلط فہمی ہوئی ہے، میں شیدا نہیں ہوں۔۔!‘‘
۔اوھووو! سوری!! اتنا کہہ کر وہ واپس آ گیا اور پانچ سو روپے لے لئے۔کچھ دیر بعد دوسرے دونوں دوستوں نے اپنے اِس دوست کو پھر اْکسایا کہ اگر اب کی بار تم اس کے سر پر ہاتھ مارو گے تو ہزار روپے ملیں گے، پہلے تو وہ تھوڑا سا ہچکچایا لیکن پھر راضی ہوگیا۔اس بار اس نے گنجے کے سر پر ہاتھ مارتے ہوئے کہا، “دیکھو یار! مذاق مت کرو، مجھے پتہ ہے تم شیدا ہی ہو!!اِس بار تو وہ گنجا شخص غصے سے لال پیلا ہو گیا اور اپنی کرسی سے اْٹھتے ہوئے بولا، ’’تمہیں ایک بار کہا کہ میں شیدا نہیں ہوں تو تمہیں سمجھ نہیں آتی!‘‘وہ دوست ’’سوری‘‘کہہ کر پھر واپس اپنی سیٹ پر آگیا اور اسے ہزار روپے مل گئے، اِس دوران وہ گنجا شخص غصے میں ہال سے اْٹھ کر اوپر باکس میں جا کر بیٹھ گیا۔اِس بار پھر دونوں دوستوں نے اسے کہا اگر اب کی بار تم اسے مار کے آؤ تو تمہیں پندرہ سو روپے ملیں گے۔، تھا تو بہت مشکل لیکن وہ پھر ہمت کر کے باکس میں جا پہنچا وہاں اْس کے سر پر زور سے ہاتھ مارتے ہوئے بولا، ’’اوے شیدے! تم یہاں باکس میں بیٹھے ہوئے ہو میں نیچے ہال میں پتہ نہیں کس کو مارتا رہا ہوں‘‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…