ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

پل صراط

datetime 20  فروری‬‮  2017 |

حضرت اویس قرنی رضی اللہ عنہ کے بارے میں روایت ہے کہ:’’ آپ رضی اللہ عنہ کوڑا کرکٹ جمع ہونے کی جگہ سے پْرانے کپڑے چن چن کر پاک کر لیا کرتے اور انہی سے گدڑی سی لیتے،سبزی فروشوں کے نکالے ہوئے پتے اور پھل وغیرہ کو کھانے کے لیے اْٹھا لیتے۔ایک روز ایک کتا آپ رضی اللہ عنہ پر بھونکنے لگا۔آپ نے جوابا فرمایا’’ جو تیرے قریب ہے اس سے تُو کھا،جو میرے قریب ہے اس سے میں کھا رہا ہوں،

تُو مجھ پر بھونکتا کیوں ہے؟ اگر پل صراط سے میں سلامت گزرگیا تو میں تجھ سے بہتر ہوں،ورنہ تُو مجھ سے بہتر ہے۔‘‘
آٹھ قسم کی صحبتیں اور ان کا اثر
حضرت ابو اللیث سمر قندی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں جو شخص آٹھ قسم کے لوگوں کے ساتھ بیٹھتا ہے اللہ تعالیٰ اس میں آٹھ چیزوں کا اضافہ فرما دیتا ہے ۔جو مالداروں کیساتھ بیٹھتا ہے۔اس میں دنیا کی محبت اور رغبت بڑھا دیتا ہے۔جو فقیر وں کیساتھ بیٹھتا ہے اس میں شکر اور اپنی تقسیم پر رضا بڑھا دیتا ہے۔جو بادشاہوں کیساتھ بیٹھتا ہے اللہ تعالیٰ اس میں تکبر اور سنگدلی میں اضافہ فرما دیتا ہے۔جو عورتوں کی ہم نشینی میں رغبت کرتا ہے اس میں جہالت ،شہوت اور عورتوں کی عقل کی طرف میلان بڑھ جاتا ہے۔ جو بچوں کے ساتھ بیٹھتا ہے اللہ تعالیٰ اس میں طنز و مزاح اور لہو و لعب میں اضافہ کردیتا ہے۔جو گنہگاروں کی معیت اختیار کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسکے اندر گناہ کرنے کی جرأت ،نافرمانیوں کی طرف پیش قدمی اور توبہ میں سستی پیدا کردیتا ہے۔جو شخص نیک لوگوں کے ساتھ بیٹھتا ہے اللہ تعالیٰ اس میں اطاعت کی رغبت اور حرام سے اجتناب کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھر دیتا ہے۔جو شخص علمائے کرام کی مجلس میں بیٹھتا ہے اللہ تعالیٰ اسکے علم و تقویٰ میں اضافہ فرما دیتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…