ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

میرے ہاتھ خالی ہیں

datetime 17  فروری‬‮  2017 |

اس نے تعریفوں کے پل باندھ دیے اگر آپ نے شادی کے کپڑے اچھی کوالٹی کے خریدنے ہیں تو پچاس کلومیٹر کیا فاصلہ ھے مراد کلاتھ ہاؤس چلے جائیں دوست کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے باپ بیٹا خریداری کرنے گئے تھے مگر گھر کو جب خالی ہاتھ لوٹے تو سب نے حیرانی سے سوال کیا کہ کیا ہوا کپڑے نہیں لائے ؟؟  ہم نے دوکان میں قدم رکھا تو ہمیں اس بات کا اندازہ ہوگیا کہ مشورہ واقعتا اچھا دیا گیا ھے۔

کافی بڑی قسم قسم کے کپڑوں سے بھری ہوئی روشن جگ مگ کرتی دوکان تھی ہم نے ٹھان لی کہ شادی کی ساری خریداری یہیں سے کریں گے جب ہم نے ان کے مناسب دام پڑھے تب مالک دوکان ایک پینتیس سال کا نوجوان ہماری طرف بڑی خوش اخلاقی سے متوجہ ہوا اور لڑکوں کو حکم کیا انہیں کپڑے دکھائیں ہمارے سامنے کپڑوں کے ڈھیر لگنے لگے وہ ہمیں بہت اچھے طریقے سے سب بتا رہا تھا سات آٹھ سوٹ ہی ابھی پسند کئے تھے کہ اچانک پی ٹی سی ایل فون کی گھنٹی کی آواز بلند ہوئی دوسری تیسری بل پر اس نے ہاتھ بڑھا کر ریسیور کان کو لگایا عین اسی وقت کاؤنٹر پر بیٹھے ہوئے اس کے ضعیف والد نے بھی دوسرے فون کا ریسیور اٹھا کر کانپتی آواز میں السلام علیکم جی کون ۔ بس پھر کیا تھا آپ کو کس نے کہا کہ آپ فون کو ہاتھ لگائیں میں کررہاہوں نا بات بیٹا میں۔۔۔ انہوں نے کچھ بولنا چاہا مگر پھر ایک گرج دار آواز گونجی آپ نے ضرور بیچ میں ٹانگ اڑانی ہوتی ھے اور وہ باتیں سنائیں کہ خدا کی پناہ بزرگ باپ نے اپنے بیٹے کی یہ باتیں سن کر پر نم آنکھوں کے ساتھ ریسیور رکھ دیا اور اپنے آنسو چھپانے کے لئے خلا میں گھورنے لگا اور بیٹا بہت خوش اخلاقی سے اپنے پرانے گاہک سے بات کرنے لگا بس یہ حالت دیکھ کر مجھ سے وہاں نہیں رکا گیا کہ اس محسن کے ساتھ اتنی بد تمیزی جس نے اسے پروان چڑھایا مجھے ڈر لگا کہ کہیں مجھ پر بھی اس کے ساتھ عذاب نازل نہ ہوجائے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک ارشاد یاد آنے لگا کہ جب اولاد والدین کو ذلیل کرنے لگے تو قیامت کا انتظار کرو اس لئے میرے ہاتھ خالی ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…