ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

عشق و محبت خلوص امانت کا ضامن

datetime 6  فروری‬‮  2017 |

جامع مسجد دہلی کے دروازے پر معذور آدمی بیٹھا بھیک مانگ رہا تھا‘ ایک انگریز وہاں مسجد کو دیکھنے کیلئے آیا‘ ہم نے بھی دیکھا کہ جامع مسجد کو انگریز دیکھنے کیلئے آتے جاتے ہیں‘ وہ انگریز بڑا عہدہ رکھتا تھا‘ جب وہ اس فقیر کے پاس سے گزرا تو اس نے سلوٹ مارا تاکہ کچھ دے جائے‘ چنانچہ اس انگریز نے اسے کچھ پیسے دے دیئے‘ انگریز باہر کھڑے ہو جاتے ہیں جوتوں کی جگہ پر‘ اندر داخل نہیں ہوتے‘

مسجد کے نقش و نگار اور عظمت ایسی ہوتی ہے کہ اللہ کے گھر کے سامنے ہی انہیں سکون مل جاتا ہے وہ انگریز مسجد کو دیکھ کر چلا گیا‘ گھر جا کر اسے معلوم ہوا کہ جس بٹوے سے پیسے نکال کر دیئے تھے وہ بٹوہ جیب میں نہیں ہے‘ پیسے بھی کافی تھے اور پتہ بھی نہیں کہ کہاں گرے ہوں گے خیر بات آئی گئی ہو گئی۔
ایک ہفتہ بعد پھر اسے چھٹی ہوئی‘ اس کی بیوی نے کہا تم مسجد دیکھ آئے تھے مجھے بھی دکھاؤ۔ چنانچہ چھٹی والے دن وہ اپنی بیوی کولے کر پھر مسجد دیکھنے کیلئے آیا جب وہ انگزیز اس معذور فقیر کے پاس سے گزرنے لگا تو وہ فقیر فوراً کھڑا ہو گیا اور اس سے کہا آپ پچھلی دفعہ آئے تھے مجھے پیسے دیئے تھے‘ اس کے بعد آپ بٹوا جیب میں ڈالنے لگے تو تھوڑی دور جا کر بٹوا گر گیا اور میں نے اٹھایا‘ یہ بٹوا میرے پاس آپ کی امانت ہے یہ میں آپ کے حوالے کرتا ہوں۔ انگریز نے بٹوے کو کھول کر دیکھا تو پیسے بالکل پورے تھے‘ حیران ہو کر سوچنے لگا کہ بٹوا تو دے دیتا مگر اس کے اندر کی کچھ رقم نکال سکتا تھا‘ مجھے امید تو یہی تھی یہ کیا ہوا کہ سارے کے سارے پیسے مجھے من و عن واپس کر دیئے؟ اس نے اس فقیر سے پوچھا آخر کیا بات ہے کہ تم نے کچھ بھی پیسے اپنے پاس نہ رکھے؟ وہ معذور فقیر کہنے لگا بات یہ ہے کہ قیامت کے دن ہر آدمی اپنے نبی کے پیچھے ہو گا جماعتوں کی صورت میں انبیاء کرام علیہم السلام کے پیچھے چل رہے ہوں گے‘ جب میں نے بٹوا اٹھایا تو میرا جی چاہتا تھا کہ میں اسے لے لوں مگر پھر مجھے خیال آیا کہ ہر کام اللہ کے سامنے پیش ہونا ہے اگر میں یہ پیسے رکھ لوں گا اور کل قیامت کے دن میں حضورﷺ کے پیچھے کھڑا ہوں گا اور آپ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پیچھے کھڑے ہوں گے اس وقت ایسا نہ ہو کہ آپ کے نبی میرے نبی علیہ السلام کو گلہ دیں کہ آپ کے امتی نے میرے امتی کے پیسے لے لئے تھے‘ یہ سوچ کر میں نے اس میں کوئی خیانت نہیں کی اور آپ کے پیسے میں نے آپ کو لوٹا دیئے ہیں کاش! ہمیں دہلی کے اس معذور فقیر جیسی محبت بھی حضوؐر سے ہوتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…