ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

روزہ رکھئے مگر سنت کے مطابق

datetime 6  فروری‬‮  2017 |

حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی نے ایک واقعہ سنایا کہ 1973ء کی بات ہے کہ ایک آدمی اس عاجز کو ملنے آیا وہ سولہ سال سے مسلسل روزے رکھ رہا تھا‘ میرے دوست بڑے حیران ہوئے کہ یہ سولہ سال سے مسلسل روزے رکھ رہا ہے میں نے کہاکہ یہ کام اتنا مشکل نہیں ہے وہ کہنے لگے کیسے مشکل کام نہیں ہے‘ سردی‘ گرمی‘ صحت ‘ بیماری‘ سفر‘ حضر میں ہروقت روزے سے رہنا بہت مشکل ہے۔

میں نے کہا اچھا اس سے پوچھ لیں چنانچہ انہوں نے اس بندے سے سے پوچھا کہ کیا آپ کو روزہ رکھنے میں کوئی دقت پیش آتی ہے؟ وہ کہنے لگا نہیں‘ پھر وہ مجھے کہنے لگے کہ یہ کیا معاملہ ہے؟ میں نے کہا کہ یہ اس کی عادت بن گئی ہے‘ کچھ لوگ دن میں تین دفعہ کھانا کھاتے ہیں اور کچھ لوگ صبح و شام دو دفعہ کھاتے ہیں اسی طرح آپ یوں سمجھیں کہ یہ بھی دن میں دو دفعہ کھاتے ہیں‘ ایک سحری کے وقت اور ایک دفعہ افطاری کے وقت۔ لہٰذا ان کی یہ عادت بن گئی ہے۔ میں نے کہاکہ ان سے کہیں کہ جی آپ صوم داؤدی رکھیں یعنی ایک دن روزہ رکھیں اور دوسرے دن ناغہ کریں۔ چنانچہ انہوں نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ صوم داؤدی رکھ سکتے ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ نہیں میں ایسا نہیں کر سکتا۔ انہوں نے پوچھا وہ کیوں؟ وہ کہنے لگے اس لئے کہ یہ تو میری عادت بن گئی ہے اور دن کے وقت اب میرا کچھ کھانے کو دل ہی نہیں کرتا‘ اگر میں ایک دن کھاؤں اور ایک دن روزہ رکھوں تواس میں میرے نفس پر زیادہ بوجھ ہو گا جو کہ میرے لئے بہت مشکل ہے۔ میں نے کہا دیکھو یہ جو اپنی مرضی سے مجاہدہ کرتے ہیں وہ کام آسان ہے لیکن حدیث میں جو طریقہ آیا ہے اس کے مطابق کام کرنا اس کیلئے بہت مشکل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…