ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایک سالک کی اصلاح کا نرالہ انداز

datetime 6  فروری‬‮  2017 |

ایک سالک صاحب! اپنے شیخ کے پاس ذکر سیکھنے کیلئے آئے‘ اللہ کی شان کہ وہ عورت جو صفائی کرنے کیلئے آیا کرتی تھی وہ اچھی شکل کی تھی اور وہ سالک صاحب اسے دیکھا کرتے تھے اس عورت نے شیخ کو بتا دیا کہ جی یہ جو آپ کا نوارد مہمان ہے اس کی نگاہیں بدلی بدلی ہیں جب اس نے شیخ کو یہ بات کی تو اسے قدرتاً اسہال کی شکایت ہو گئی اور اسے اس دن کئی مرتبہ بیت الخلاء میں جانا پڑا۔

اگلے دن اس کی بڑی بری حالت تھی لیکن چونکہ اس کو کام پر جانا تھا‘ اس لئے وہ پھر آ گئی جب اس کی نظر اس پر پڑی تو دیکھا کہ اس کی ہڈیاں نکلی ہوئی تھیں اور پہلے والی چمک نہیں تھی‘ لہٰذا اس نے دیکھتے ہی اپنا چہرہ دوسری طرف کر لیا اور اس سے کہا کہ جلدی سے یہاں سے چلی جا اس نے جا کر شیخ سے یہ بھی بتا دیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت اچھا اب تو چلی جا‘ چنانچہ وہ چلی گئی اب انہوں نے اس کو بلوایا‘ جب وہ آیا تو شیخ اس سے فرمانے لگے کہ میں نے تجھے اس لئے بلوایا ہے کہ آپ اپنے محبوب کو جا کر دیکھ لیجئے اس نے کہا‘ حضرت کہاں ہے؟ فرمایا بیت الخلاء میں ‘ جب وہ وہاں گیا تو وہاں نجاست ہی نجاست تھی‘ وہ کہنے لگا حضرت! بدبو آ رہی ہے فرمانے لگے کل وہی خاتون تھی تو تم اسے للچائی نظروں سے دیکھ رہے تھے اور آج بھی وہی خاتون ہے اور وہ لالچ نہیں ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ جس چیز کا تجھے لالچ تھا وہ اس سے جدا ہو گئی ہے اور وہ یہی نجاست ہے لہٰذا معلوم ہوا کہ تجھے اسی چیز کے ساتھ عشق تھا اس لئے ہم نے جانا کہ آپ کو اپنے محبوب ساتھ ملوا دیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…