ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

حضرت عبداللہ بن مبارک رحمتہ اللہ علیہ کی حسرت

datetime 6  فروری‬‮  2017 |

حضرت عبداللہ بن مبارک رحمتہ اللہ علیہ اپنی جوانی میں زن جمیل پر فریفتہ تھے۔ ایک رات اس نے کہا کہ میرے گھر کے باہر انتظار کرنا میں ملاقات کیلئے آؤں گی۔ آپ سردی کی لمبی رات میں جاگتے رہے‘ ٹھٹھرتے رہے اور انتظار کرتے رہے۔ وہ عورت وعدہ کے مطابق ملنے آئی۔ جب صبح کی اذان ہوئی تو آپ کے دل پر چوٹ پڑی۔  آپ نے سوچا کہ میں ایک حسینہ کی خاطر ساری رات جاگتا رہا اور مجھے حسرت و افسوس کے سوا

کچھ نہ ملا۔ کاش کہ میں اللہ تعالیٰ کی یاد میں ساری رات جاگتا مجھے رحمت میں سے ضرور حصہ نصیب ہوتا۔ آپ نے سچی توبہ کی‘ علم حاصل کیا اور ذکر و صحبت کے مراحل سے گزر کر بالآخر امیرالمومنین فی الحدیث بنے۔
تاثیر ذکر پر بو علی سینا کا اشکال
واجہ ابوالحسن خرقانی ہمارے سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کے بزرگ تھے۔ ایک مرتتبہ وہ اسم اعظم کے فضائل سنا رہے تھے۔ اس وقت کا مشہور فلسفی اور حکیم بو علی سینا بھی وہاں پہنچ گیا آپ فرما رہے تھے کہ اسم ذات سے انسان کی صحت میں برکت انسان کے عمل میں برکت‘ انسان کے رزق میں برکت اور انسان کی عزت میں برکت ہوتی ہے‘ عقلی بندے توعقلی ہی ہوتے ہیں لہٰذا اس بیچارے کی عقل بھی پھنس رہی۔ چنانچہ محفل کے اختتام پر اس نے حضرت سے پوچھا کہ جی اس ایک لفظ کا ذکر کرنے سے اتنی تبدیلیاں آ جاتی ہیں۔ آپ نے فرمایا: اے خر! توچہ دانی! یعنی اے گدھے تجھے کیا پتہ‘ اب جب مشہور آدمی کو بھرے مجمع کے سامنے گدھا کہا گیا تو اس کے پسینے چھوٹ گئے۔ حضرت بھی نباض تھے۔ لہٰذا انہوں نے اس کے چہرے پر پسینہ اترتے ہوئے دیکھا تو پوچھا حکیم صاحب! پسینہ آ رہا ہے وہ کہنے لگا حضرت! کیا کروں‘ آپ نے بھرے مجمع میں لفظ ہی ایسا کہہ دیا ہے حضرت نے فرمایا حکیم صاحب! میں نے بھرے مجمع میں ایک لفظ گدھا کہا اور اس کی وجہ سے تمہارے تن بدن میں تبدیلیاں آ گئیں‘ کیا اللہ کے لفظ میں اتنی تاثیر نہیں کہ وہ بندے کے دل میں تبدیلی پیدا کر دے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…