ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

ذکر ناجائز محبت کو کھرچ دیتا ہے

datetime 6  فروری‬‮  2017 |

ایک صاحب شہزادی کی محبت میں گرفتار ہوئے۔ خود بھی حسین و جمیل تھے اور بادشاہ کے محل میں کام کرتے تھے‘ کسی نہ کسی ذریعے سے اس نے شہزادی تک اپنا پیغام پہنچا دیا۔ شہزادی نے بھی اس کے حسن و جمال کے تذکرے سن رکھے تھے‘ وہ بھی دل دے بیٹھی دونوں کسی واسطے سے ایک دوسرے کو پیغام بھیجتے تھے مگر محل میں ملاقات کی کوئی صورت نظر نہ آتی تھی بالآخر شہزادی کو ایک تجویز سوجھی

اس نے اپنے عاشق نامراد کو پیغام بھیجا کہ بادشاہ سلامت کو نیک لوگوں سے بڑی عقیدت ہے۔ اگر آپ نوکری چھوڑ کر شہر سے باہر ایک ڈیرہ لگائیں اور کچھ عرصہ نیکی و عبادت میں مشغول رہیں حتیٰ کہ آپ کی شہرت ہو جائے تو پھر میں آپ سے ملنے آ جایا کروں گی۔ کوئی کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو گی۔ عاشق نامراد نے محل کی نوکری کو خیرباد کہا اور شہر کے باہر ایک جگہ ڈیرہ لگایا۔ وضع قطع سنت کے مطابق اختیار کر لی۔ دن رات ذکر و فکر میں مشغول ہو گیا۔ کچھ عرصے کے بعد لوگوں میں اس کی نیکی کا خوب چرچا ہوا۔ شہزادی تو موقع کی تلاش میں تھی۔ اس نے بادشاہ سے اجازت لی اور دعائیں لینے کے بہانے سے اس عاشق نامراد سے ملنے آئی۔ ڈیرے پہنچ کر اس نے سب لوگوں کو باہر کھڑا کر دیا اور خود کیلی اندر آ گئی۔ عاشق نامراد نے اسے دیکھا تو کہا بی بی باہر چلی جاؤ۔ آپ بغیر اجازت کیسے یہاں آ گئی۔ شہزادی نے یاد دلایا کہ میں وہی ہوں جس کے حسن و جمال پر آپ فریفتہ تھے۔ تنہائیوں میں بیٹھ کر آہیں بھرتے تھے‘ ملاقات کی خاطر تڑپتے تھے آج میں آپ سے ملنے آئی ہوں نتہائی ہے‘ موقع غنیمت سمجھو‘ اس نے منہ پھیر کر کہا بی بی وہ وقت چلا گیا۔ میں نے تمہاری ملاقات کیلئے نیکی کی روش کو اختیار کیا تھا مگر اب میرا دل شہنشاہ حقیقی کی محبت میں لبریز ہو چکا ہے اب تمہاری طرف دیکھنا بھی مجھے گوارا نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…