ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

جوتوں میں کچھ دن گزارنے جا رہا ہوں

datetime 6  فروری‬‮  2017 |

تین آدمی ایک ہی راستہ پر جا رہے تھے ان کا آپس میں تعارف ہوا‘ پھر ایک دوسرے سے پوچھنے لگے کہ کہاں جا رہے ہیں ان میں سے ایک نے کہا کہ میں حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کے پاس جا رہا ہوں سنا ہے کہ وہ بڑا ولی ہے اس لئے میں اسے آزمانے جا رہا ہوں کہ وہ ولی ہے بھی یا نہیں؟

دوسرے سے پوچھا کہ بھئی! آپ کس لئے جا رہے ہیں؟ وہ کہنے لگا کہ میں بہت زیادہ مصیبتوں میں پھنسا ہوا ہوں اس لئے شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ سے دعا کروانے جا رہا ہوں تاکہ اللہ تعالیٰ ان کی دعا سے میری مصیبتیں دور فرما دیں‘ تیسرے نے پوچھنے پر جواب دیا کہ میں نے سنا ہے کہ شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ بڑے کامل ولی ہیں اس لئے میں ان کو ولی سمجھ کر ان کے جوتوں میں کچھ دن گزارنے جا رہا ہوں۔ وہ تینوں آدمی شیخ عبدالقادرجیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی خدمت میں پہنچے اور سلام کر کے بیٹھ گئے ان میں سے جو آدمی کہتا تھا کہ میں تو آزمانے جا رہا ہوں حضرت نے اس سے حال احوال پوچھے اور اسے واپس بھیج دیا۔ کہتے ہیں کہ وہ بندہ اپنی زندگی میں مرتد ہوا اور بالآخر کفر پر اس کی موت آئی کیونکہ اس کے دل میں اولیاء اللہ کا استخاف تھا اور ان کے بارے میں ادھر ادھر کی باتیں کرتا پھرتا تھا ان میں سے جس نے کہا تھا کہ مصیبتوں میں گھرا ہوا ہوں اور دعا کروانے جا رہا ہوں حضرت نے اس کیلئے دعا فرما دی اور اس کو واپس بھیج دیا اللہ تعالیٰ نے ان کی مصیبتیں دور کر دیں اور تیسرا بندہ جس نے کہا کہ تھا کہ میں ان کے قدموں میں کچھ وقت گزارنے جا رہا ہوں وہ ان کے پاس رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…