ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

وہ علاقے کا اکیلا دھوبی تھا

datetime 2  فروری‬‮  2017 |

وہ علاقے کا اکیلا دھوبی تھا لیکن انتہائ بد اخلاق بدتمیز اور چور تھا. لوگوں کے کپڑوں میں سے ساماں نکال کر واپس نہ کرتا بیچ کر کھا پی جاتا. لوگوں کے کپڑے ردوبدل کر دیتا. غیبتیں کرتا. غرض علاقے والے اس سے بڑا تنگ تھے. علاقے کے امراء نے فیصلہ کیا کہ اس کی شکایت اللہ کے نبی سے لگائ جائے تاکہ اس خبیث سے چھٹکارا حاصل ہو.چناچہ ایک دن جب دھوبی سب کے کپڑے لیکر اپنے دھوبی گھاٹ چلا گیا

تو سب مل کر حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کے پاس آئے اور بدعا کا بولا.حضرت عیسٰی نے درخواست قبول کی اور اللہ تعالی سے دعا کی. اے اللہ اس خائن کو وہیں غارت کر دے.اب دھوبی کپڑے دھو رہا تھا کہ ایک فقیر کا ادھر سے گزر ہوا اس نے اللہ کے نام پر کچھ مانگا تو دھوبی نے اسے دو روٹیاں دے دیں فقیر روٹیاں لیکر دعائیں دیتا ہوا چلا گیا وہاں سے..دھوبی نے آرام سے کپڑے دھوئے اور کپڑوں کا گھٹا سا بنا کر واپس شہر آگیا.
لوگوں نے حیرانگی سے دیکھا اور دوڑے چلے آئے حضرت عیسٰی علیہ اسلام کے پاس آپ نے دعا کی تھی وہ پوری کیوں نہیں ہوئ. دھوبی صحیح سلامت پھر رہا ہے..عیسٰی علیہ اسلام نے دھوبی کو بلایا اور پوچھا کہ تو نے آج ایسا کون سا نیک عمل کیا ہے؟دھوبی بولا کچھ بھی نہیں بس ایک فقیر کو راہِ خدا میں روٹیاں دیں تھیں اس نے دعا دی اور چلا گیا.اتنے میں عیسٰی علیہ اسلام کو وحی نازل ہوئ اور ارشاد باری تعالی ہوا کہ اے نبی اس دھوبی کی گھٹری کھلوا کے دیکھحضرت عیسٰی علیہ اسلام نے دھوبی سے گھٹری کھولنے کا بولا اس نے جب کپڑوں سے بھری گھٹری کھولی تو ایک بہت بڑا کالا ناگ اس میں سے نکلا جسکا منہ سلا ہوا تھا.
حضرت عیسٰی علیہ اسلام نے ناگ سے پوچھا اے ناگ تجھے جب اس دھوبی کو مارنے کے لیے بھیجا اللہ نے تو تونے کیوں نہیں اسکو مارا.ناگ نے عرض کی کہ اے نبی خدا جب میں اسے ڈسنے کے لیے آگے بڑھا تو اس انسان نے دو روٹیاں صدقہ دے دیں اسی وقت فرشتے آئے اور میرا منہ سی دیا.تاکہ اسکو میں ڈس نہ سکوں.
یہ سن کر حضرت عیسٰی علیہ اسلام نے دھوبی سے فرمایا اے اللہ کہ بندے خدا نے تیرے سارے گناہ معاف فرما دیے اس صدقہ کے بدلے لہذا اب صدقہ جاری رکھنا اور گناہوں سے بچنا..

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…