ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

پھانسی کے بعد جب میں ایمبولینس میں ممتاز کا منہ دیکھنے لگا تو اس نے اٹھ کر کیا، کیا ؟ ممتاز قادری کے والد نے ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

datetime 5  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد (ایکسکلو ژو رپورٹ )ملک ممتاز حسین قادری اعوان پاکستان کی پنجاب پولیس کے کمانڈو یونٹ ایلیٹ فورس کے ایک سپاہی تھے جو گورنر پنجاب سلمان تاثیرکے سرکاری محافظوں میں شامل تھے۔انہوں نے گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی جانب سے قانون توہین رسالت کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر اس کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جس کے بعد ممتاز قادری کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 2011ء میں دو مرتبہ موت کی سزا سنائی

۔ سزا کے خلاف اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے فروری 2015ء میں اس مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات تو خارج کر دی تاہم سزائے موت برقرار رکھنے کا حکم دیا اور اسی فیصلے کو دسمبر 2015ء میں سپریم کورٹ نے برقرار رکھااور یوں ممتاز قادری کو 29 فروری 2016ء کو سزائے موت دے دی گئی۔
اہلسنت والجماعت کے معروف مذہبی سکالر مولانا خادم حسین رضوی نے عوام کے جم غفیر کو ممتاز قادری کا ایک واقعہ سنایا، بتانے لگے کہ :مجھے ممتاز قادری کے والد نے بتایا کہ جب ممتاز قادر ی کی میت کو ایمبولنس میں رکھ کر مجھے سونپا گیا تو میں اپنے بیٹے کو گلے لگانے اور اس کا چہرہ دیکھنے کیلئے آگے بڑھا ۔ جیسے ہی میں آگے آیا تو اسی لمحے ممتاز اٹھ بیٹھا اور دونوں ہاتھ میری طرف پھیلاتے ہوئے مجھے ملنے کی کوشش کی اسی لمحے پولیس اہلکار ایمبولنس کے نزدیک آئے اورممتاز پھر دوبارہ لیٹ گیا

۔ یہ واقعہ سناتے ہوئے مولانا خادم حسین نے قرآن پاک کی اس آیت کا حوالہ بھی دیا جس میں اللہ پاک فرماتے ہیں کہ’’ اور جو لوگ راہ خدا میں قتل ہوجاتے ہیں انہیں مردہ نہ کہو بلکہ وہ زندہ ہیں لیکن تمہیں ان کی زندگی کا شعور نہیں ہے‘‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…