صنو بر ٗ چیڑ(Fir)کی اہم خصوصیات:پراسراریت!
آپ کی ضدی اور موڈی طبیعت کی وجہ سے آپ اپنی راہیں عموماً خود طے کرنا پسند کرتے ہیں۔ اس کے باوجود آپ خوش خلق اور ہمدرد ہیں۔ آپ کی پسند اور ذوق بہت اعلیٰ ہے اور آپ حسن کے درمیان گھرے رہنا چاہتے ہیں‘ آپ کی جبلی وجاہت اور توقیر کی وجہ سے لوگ آپ سے حسدکرنے لگتے ہیں۔ آپ باصلاحیت ٗ مضبوط قوت ارادی کے مالک ہیں اور اس کے باوجود کہ آپ کے حاسدوں اور دشمنوں کی تعداد زیادہ ہے تاہم آپ کے دوستوں کی تعداد بھی کم نہیں۔
دیودار(Elm)کی اہم خصوصیات: عظیم المرتبت!
آپ کی شخصیت اعلیٰ مرتبت ٗ خوش مزاج ٗرحم دل اور سخی ہے۔ آپ قناعت پسند ہیں اور آپ کی خواہشات اور مطالبات بہت محدود ہیں لیکن آپ غلطی معاف کرنے کے قائل نہیں ہیں۔ آپ ایک وفادار ٗ ایماندار اور مخلص دوست ثابت ہو سکتے ہیں لیکن تعلقات میں حاکمیت کااظہار آپ کی جبلت میں شامل ہے۔ بسا اوقات آپ اپنے مخالفین کی تعداد میں اضافہ کرسکتے ہیں ۔ جب آپ من مانی کے ذریعے دوسروں پر اپنی رائے مسلط کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔