برطانوی دست شناس الزبتھ ولسن کو علم قیافہ یعنی شخصیت شناسی میں بھی کمال حاصل ہے۔ ان کی تحقیق کے مطابق مختلف تاریخوں میں پیدا ہونے والے افراد میں مخصوص درختوں جیسی خصوصیات پائی جاتی ہیں ۔ الزبتھ ولسن نے قدیم علم سے استفادہ کرتے ہوئے شخصیت شناسی کیلئے ایک ایسا جدول مرتب کیا جس کی مدد سے کوئی بھی قاری اپنی تاریخ پیدائش کے اعتبار سے خود سے منسوب درخت سے واقف ہو سکتا ہے‘اسی نسبت سے اپنی شخصیت کی مثبت و منفی خصوصیات سے واقفیت ہوسکتی ہے۔ الزبتھ ولسن کا مشورہ ہے کہ جب آپ اپنی شخصیت سے منسوب درخت معلوم کرلیں تو بہتر ہے کہ آنگن میں وہی درخت لگالیں اور اس کی مناسب دیکھ بھال کرتے رہیں۔ الزبتھ کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے اور درخت کی قربت سے آپ کی شخصیت کو جلا ملے گی اور آپ کی خصوصیات نکھرتی چلی جائیں گی۔زیرنظرمضمون میں مختلف درختوں کی خصوصیات بیان کی گئی ہیں:
سیب(Apple)کی اہم خصوصیات: محبت کرنے والا!
آپ کی شخصیت جاذب اور متاثر کن ہے‘آپ کے گرد مقناطیسیت کا ہالہ دوسروں کو آپ کی طرف متوجہ کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ مہم جوئی ٗ ہر جائی پن اور حساسیت آپ کی صفات ہیں۔ آپ کے نزدیک چاہے یا چاہے جانے کے بغیر زندگی فضول ہے۔ آپ کی زندگی کا ایندھن محبت ہے۔ آپ آج کی دنیا میں رہنا پسند کرتے ہیں۔تخیلاتی مزاج کے علاوہ لاپروائی بھی آپ کی عادات میں سے ایک ہے۔ آپ سائنسی رجحان بھی
رکھتے ہیں۔