بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کے پرکشش سیاستدان! جن میں سے دو پاکستانی

datetime 4  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرکشش اور جاذب نظر ہونا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے اور انسان ہمیشہ سے ہی اپنی تعریف سننا چاہتا ہے ۔دنیا کے ہر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ لوگ اپنے آپ کودوسروں کے مقابلے میں زیادہ پرکشش دکھائی دینے کے خبط میں مبتلا رہتے ہیں۔ ان میں سیاست دان بھی پیچھے نہیں۔ دنیا ئے سیاست میں ایسی چند شخصیات ہیں جنہیں پرکشش ہونے کا اعزاز حاصل بھی ہے۔ اس حوالے سے امریکی جریدے نے گزشتہ دنوں ایک فہرست شائع کی ‘ اس فہرست میں دو پاکستانی سیاسی شخصیات بھی شامل ہیں۔ اس فہرست کو آپ کے سامنے رکھتے ہیں۔
مارا کرفگنا
دنیا کے سب سے پرکشش سیاستدانوں کی اس فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر اٹلی کی سابقہ وزیر’مارا کرفگنا’ ہیں جو سیاست میں آنے سے قبل ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ تھیں ۔ ماریہ دسمبر 1975ء کو اٹلی میں پید ا ہوئیں‘ قانون کی ڈگری لینے کے بعد ماریہ نے کچھ عرصہ ٹیلی وژن پر کام کیا۔ ماریہ بے پنا ہ خوب صورت تھیں اور قابل بھی ‘اسی وجہ سے ترقی کرتی گئیں اور پھر انہیں سیاست میں آنے کا شوق ہوا تو ڈیپوٹیز کے چیمبر کے لئے منتخب ہوئیں۔2008 سے2011 ماریہ از منسٹر کام کرتی رہیں۔ ماریہ نے ماڈلنگ فیلڈ میں بے شمار انعامات جیت رکھے ہیں مگر اب ملنے والا اعزاز بھی کسی سے کم نہیں کہ وہ دنیا کے خوب صورت ترین سیاستدانوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔
ینرقعے پی نیٹو
دوسرے نمبر پر میکسیکو کے صدرینرقعے پی نیٹو ہیں اوریہ مشہور اوپرا اسٹارانجلیکا رویرا کے شوہر بھی ہیں۔ میکسیکو کے صدر 20جولائی 1966ء کو پیدا ہوئے۔ 1984ء میں لاء کی ڈگری حاصل کی اور وکالت سے پیسے کمانے لگے۔ اسی دوران سیاست میں قدم رکھا اور وہاں بھی اپنی قابلیت کے بل بوتے پر آگے بڑھتے رہے۔2003ء سے2005ء تک میکسیکو ریاست کے ڈپٹی رہے‘ 1993ء میں ان کی شادی ایک اوپرا اسٹار سے ہوئی جو 2007ء میں مرگی کا اچانک دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ ان کے تین بچے ہیں۔ نیٹو کے سیاسی پارٹی کا نام انسٹیتیوشنل ریوولوشنری پارٹی ہے۔ صدر بننے سے پہلے نیٹو میکسیکو کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔ ان کی کارکردگی سے عوام کافی حد تک مطمئن نظر آتے ہیں۔
حنا ربانی کھر
فہرست میں تیسری پوزیشن پر پاکستان کی مشہور سیاستدان حنا ربانی کھر ہیں اور یہ پاکستانی وزیر خارجہ رہ چکی ہیں۔حنا ربانی کھر بزنس مینجمنٹ میں ایم ایس سی کی ڈگری رکھتی ہیں۔ وہ نومبر 1977ء میں پیدا ہوئیں‘ان کا خاندان عرصہ دراز سے سیاست میں ہے۔ حنا نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز 2002ء میں کیا۔ 2008ء کے جنرل الیکشن میں کامیابی حاصل کی تو انہیں فنانس کے شعبہ میں اپنی خدمات دینے کا موقع دیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کے وزیر خارجہ کے عہدہ چھوڑنے کے بعد حنا ربانی کھر کو وزارت خارجہ کا قلم دان سونپ دیا گیا اور وہ حکومتی مدت پوری ہونے تک اپنے عہدے پر برقرار رہیں۔
ہنس لیندے
چوتھی پوزیشن سوئیڈن سے تعلق رکھنے والےہنس لیندے نے حاصل کی اور2006ء میں رکسداگ قانون سازی کرنے والا محکمہ کے لئے انہیں اس وقت منتخب کیاگیا جب ان کی عمر صرف 27 سال تھی۔
اورلے لوے
اسرائیل سے تعلق رکھنے والی اورلے لوے کو اس فہرست میں پانچویں پوزیشن حاصل ہے۔ لیوی کا ایک اقرار ان کی فتح کا سبب بنا جو انہوں نے کچھ یوں کیا۔ میں سیاست کا کوئی تجربہ نہیں رکھتی۔ ان کے اسی صاف گوئی کی وجہ سے ان کو شہرت حاصل ہوئی۔ انھوں نے سیاست کا تجربہ حاصل کرنا اپنی زندگی کامقصد بنا رکھا ہے۔
مٹ رومنی
پرکشش سیاستدان کی اس فہرست میں چھٹے نمبر پر آنے والے امریکا کے مٹ رومنی ہیں۔ مٹ رومنی2012ء میں ری پبلکن کی جانب سے صدارتی امیدوار کے طورپر بھی منتخب کئے گئے۔ان کے بارے میں مشہور ہے کہ مٹ رومنی کووں سے بھی زیادہ سیانے ہیں۔ ان کی اسی خوبی کی وجہ سے ان کی پارٹی ان کو بے پناہ اہمیت دیتی ہے۔
الینا کبیوا
دنیا کی ساتویں پرکشش ترین سیاستدان کا اعزاز روس کی الینا کبیوا کو حاصل ہے‘ یہ سوک چیمبر کی ممبر ہیں‘ ان کے علاوہ ریٹائرڈریتھمک جمناسٹ کے طوپر بھی جانی جاتی ہیں۔ اس شعبے میں بھی انہوں نے کامیابیاں سمیٹیں ۔الینا کبیوا روس کے شہر تاشقند میں12مئی1983ء کو پید ا ہوئیں‘انہیں شروع سے ہی جمناسٹک کا شوق تھا اور وہ اسی فیلڈمیں سرگرم عمل رہیں۔اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز انہوں نے صرف 13سال کی عمرمیں کر دیا۔ سولہ سال کی عمر میں انہوں نے یورپین چیمپین شپ اپنے نام کر لی۔
اس کے بعد الینا کے لئے گولڈ میڈل یا انعام حاصل کر نا مشکل نہ رہا ‘وہ آگے بڑھتی چلی گئیں اور کامیابی ان کے ہمراہ تھی۔ ریٹائرمنٹ کے بعد 2005 میں الینا سوک چیمبر کی ممبر منتخب ہوئیں۔ الینا پہلے سے ہی دنیا میں اپنی پہچان رکھتی تھیں مگر جب اپریل2008ء میڈیا نے ان کی شادی کی خبر بریک کی تو دنیا میں ہلچل مچ گئی۔ میڈیا کے مطابق الینا نے روسی صدرپیوٹن سے شادی کر لی ہے۔ آغاز میں روسی صدرکی طرف سے تردید نہ آنے کی وجہ سے اس سکینڈل کو بہت اچھالا گیا اور الینا کوبے پنا ہ شہرت حاصل ہوئی۔
عمران خان
عمران خان کسی تعارف کے محتاج نہیں‘ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اعلیٰ مقام رکھتے ہیں اور گزشتہ چندبرسوں سے سیاست کے شعبے سے وابستہ ہیں اور تحریک انصاف نامی سیاسی پارٹی کے بانی ہیں۔ اس فہرست میں عمران خان آٹھویں نمبر پر براجمان ہیں۔ عمران خان نے 1992ء کے ورلڈ کپ کا تاج پاکستان کے سر سجایا۔ عمران خان ایک پرکشش اور جاذب نظر شخصیت کے مالک ہیں اور ان کی شادی ایک امیر برطانوی خاندان میں ہوئی۔ عمران خان کے تعلقات برطانوی شہزادی لیڈی ڈیاناسے بھی استوار رہے ‘ لیڈی ڈیانا عمران خان سے شادی بھی کرنا چاہتی تھیں مگر چند وجوہات کی بناء پر ایسا ممکن نہ ہو سکا۔ عمران خان کو سیاست میں قدم رکھے اٹھا رہ سال ہو چکے ہیں۔ 2013کے انتخابات میں ان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی اور وہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے میں کامیاب ہو گئے۔
سارہ پالن
نویں پوزیشن امریکا کی سارہ پالن کو حاصل ہے۔ سارہ پالن امریکا کی سیاسی پارٹی ری پبلکن کی رکن ہیں اور اسی پارٹی کی طرف سے2008ء میں نائب صدارتی انتخابات کیلئے امیدوار بھی منتخب کی گئی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…