اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

”برمودا“کی تہہ میں دو اہرام دریافت،ماہرین حیرت زدہ

datetime 4  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یہ دنیا عجائبات سے سے بھرپور ہے۔ اس میں ہزاروں بلکہ لاکھوں راز ایسے بھی ہیں جن پر سے پردہ اُٹھنا ابھی باقی ہے۔بس دیکھتے جائیں،دیکھتے جائیں ،دیکھتے جائیں ۔برمودا ٹرائی اینگل بھی ایسا ہی ایک متنازعہ راز ہے جس پر مباحثے اور غور و فکر تو بہت ہوئی مگر آج تک کوئی واضح اور مدلل جواب نہیں مل سکا۔کوئی اسے مذہب سے جوڑتا ہے تو کوئی سائنس کا شاخصانہ بتلاتا ہے،کوئی جنات کی سرزمین کہتا ہے توکسی کے نزدیک یہ بس اک افسانوی جگہ ہے۔حقیقت خواہ کچھ بھی ہوپر ہے انسانی سوچ سے بالا تر۔گو کہ قانونی طور اسکے نقشے کا کوئی وجود نہیں مگربرمودا ٹرائی اینگل بحراوقیانوس کے کل300 جزیروں پر مشتمل علاقہ ہے جن میں سے اکثر جزیرے غیر آباد ہیں اور صرف 20 جزیروں پر انسانی آبادیاں ہیں ۔اس کا جوعلاقہ خطرناک اور پراسرار سمجھا جاتا ہے اس کا شمالی سرا جزائر برمودا،جنوب مشرقی سرا پورٹوریکو اور جنوب مغربی سرامیامی ( فلوریڈا) میں ہے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ کہ ماہرین کے مطابق فلوریڈا کے معنی اس شہر کے ہیں جس میں ’’خدا‘‘ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔فلوریڈا کے اس معنی سے اس نظریے کو بھی تقویت ملتی ہے کہ برمودا میں ہی کہیں دجال قید ہے۔ احادیث کی مختلف کتابوں کے مطابق دجال وہ فتنہ ہے جو قیامت کے قریب ظاہر ہوگا جو خود کو خدا کہے گا اور جسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہت سی طاقتیں حاصل ہوں گی۔
برمودا نامی یہ جزیرہ 1140000مربع کلو میٹر پر محیط ہے۔قابلِ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ دنیا کے اس سب سے پراسرار سمندر میں دواہرام دریافت ہوئے ہیں۔کرسٹل کی طرح شفاف ان اہراموں نے سمندری علوم کے ماہرین کو حیرت میں ڈال دیا ہے ۔سمندری علوم کے معروف امریکی سائنسدان ڈاکٹرمئیرور لیگ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کے برمودامثلث کی تہہ میں دواہرام دریا فت ہوئے ہیں جو کرسٹل سے بنے ہوئے ہیں ۔ان اہراموں کا حجم مصر کے سب سے بڑے اہرام خوفوسے بھی 3 گنا زیادہ ہے۔
برمودا مثلث ایسی مافوق الفطرت جگہ ہے جس پر بہت سے مصنفوں نے طبع آزمائی کی ہے ،سائنس فکشن سے اس جگہ کو نجات ملی تو توہم پرستوں نے اس جگہ کا نام شیطانی مثلث رکھ کر بہت سی دیو مالائی کہانیاں مشہور کرکے اس جگہ کو اور بھی پراسرار بنا دیا۔
موجودہ دور گو کہ جدید ترین سائنس کادور ہے جس کی مدد سے کائنات کے سربستہ رازوں پر سے پردہ اُٹھا لیا گیا ہے مگر برمودا مثلث ایسی جگہ یا ایسا راز ہے جس پر سے پردہ مشکل ہی اُٹھتا نظر آتا ہے۔ جہاں گم ہوئے بحری و بری جہاز اور ان کی باقیات کا ابھی تک پتا نہیں لگایا جا سکا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…