جمعرات‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت میں گھوڑے کو زبردستی سگریٹ پلانے کی ویڈیو وائرل، مقدمہ درج

datetime 26  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں گھوڑے کو زبردستی سگریٹ پلانے والے افراد کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر 2 افراد کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک فرد کو گھوڑیکا منہ بند کرتے جبکہ دوسرے کو زبردستی گھوڑیکے نتھنوں میں سگریٹ ڈال کر بے زبان جانور کو سگریٹ پلاتے دیکھا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو کیدرناتھ یاترا کے راستے میں بھمبالی کے اوپر پڑنے والے تھارو کیمپ کی ہے۔ویڈیو پوسٹ کرنے کے ساتھ ایک سوشل میڈیا اکانٹ سے دعوی کیا گیا کہ کئی گھوڑوں اور خچروں پر زیادہ بوجھ لادنے کیلئے انہیں کوڑے مارے جاتے ہیں اور انہیں اکثر نشہ دیا جاتا ہے، یاترا کے پہلے 20 دنوں میں 60 سے زیادہ خچر مر بھی گئے،

یہ افراد بھوک اور تھکن کی وجہ سے ان بے زبان جانوروں کی لاشوں کو راستے میں یوں ہی چھوڑ کر آگے بڑھ جاتے ہیں۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔تاہم اب بتایا جا رہا ہے کہ بھارتی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، بھارتی پولیس کے مطابق یاترا کے دوران جانوروں پر تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف 14 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…