لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت میں پرچون سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی گزشتہ روز بھی اپنے عروج پر رہی ،خریداروں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول اور شکایات کے اندراج کے لئے موثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے دکاندار سرکاری نرخ نامے کو کسی خاطر میں لائے بغیر من مانے نرخوں پر فروخت کرتے ہیں ،گراں فروشی روکنے کیلئے گلی محلوں اور بازاروں کی سطح پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی پیٹرولنگ کا نظام وضع کیا جانا چاہیے جو شکایات پر فوری کارروائی کریں ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھی سرکاری نرخنامے میں آلو کے نرخ جاری نہیں کئے گئے اور پرچون میں درجہ اول آلو 100سے120جبکہ درجہ دوم 80سے90روپے کلو تک فروختکیا گیا ،سرکاری نرخنامے میں پیاز درجہ اول کے نرخ57فی کلو مقرر کئے گئے تاہم دکانداروں نے 65سے70روپے کلو تک فروخت جاری رکھی، پیاز درجہ دوم48کی بجائے55سے60، پیاز درجہ سوم38کی بجائے50،ٹماٹر درجہ اول50کی بجائے60، ٹماٹر درجہ دوم44کی بجائے50، ٹماٹر سوم33کی بجائے40،لہسن دیسی195کی بجائے230سے240،لہسن ہرنائی290کی بجائے340سے350،ادرک تھائی لینڈ750کی بجائے800سے820،کھیرا دیسی74کی بجائے80،کھیرا فارمی85کی بجائے90،میتھی 178کی بجائے200،بینگن74کی بجائے80سے85،بند گوبھی42کی بجائے50سے55،پھول گوبھی115کی بجائے130سے140،شملہ مرچ95کی بجائے120سے130،بھنڈی95کی بجائے120سے130،شلجم140کی بجائے160،اروی155کی بجائے170سے180،مٹر260کی بجائے290سے300،کریلا95کی بجائے120سے130،سبز مرچ درجہ اول105کی بجائے120،سبز مرچ درجہ دوم42کی بجائے50سے60،پھلیاں موٹی125کی بجائے140،پھلیاں باریک146کی بجائے170سے180،لیموں دیسی185کی بجائے200سے220،ٹینڈے دیسی کالے140کی بجائے160سے170، ٹینڈے دیسی سفید105کی بجائے120سے130،گھیا کدو64کی بجائے75سے80،پالک فارمی42کی بجائے50،گھیار توری52کی بجائے60،گاجر چائنہ105کی بجائے115سے120جبکہ حلوہ کدو37کی بجائے40سے45روپے فی کلو تک فروخت کیا گیا ۔
پھلوںمیں سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول340کی بجائے400سے420،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوم175کی بجائے240سے250، سیب کا لا کولو پہاڑی درجہ سوم130کی بجائے170سے180،سیب کالا کولو میدانی درجہ اول165کی بجائے220سے230، سیب کالا کولو میدانی درجہ دوم130کی بجائے170سے180، سیب کالا کولو میدانی درجہ سوم105کی بجائے150سے160،سیب سفید درجہ اول155کی بجائے200، سیب سفید درجہ دوم115کی بجائے140سے150، سیب سفید درجہ سوم 85کی بجائے100سے110،
کیلا درجہ اول درجن200کی بجائے300سے320،کیلا درجہ دوم درجن145کی بجائے200، کیلا درجہ سوم درجن105کی بجائے150،آلو بخارا درجہ اول270کی بجائے340سے360،آلو بخارا درجہ دوم175کی بجائے230سے240،خوبانی سفید درجہ اول205کی بجائے270سے280، خوبانی سفید درجہ دوم125کی بجائے150سے160،آڑو درجہ اول170کی بجائے270سے280،
آڑو درجہ دوم120کی بجائے150سے170،آم دوسہری درجہ اول160کی بجائے200،آم دوسہری درجہ دوم140کی بجائے160سے170،آم سہارنی درجہ اول120کی بجائے160سے180،آم سہارنی درجہ دوم95کی بجائے110سے120،آم سندھڑی درجہ اول155کی بجائے180سے190، آم سندھڑی درجہ دوم125کی بجائے150،
آم انور رٹول 200کی بجائے270سے280،خوبانی پیلی درجہ اول160کی بجائے190سے200، خوبانی پیلی درجہ دوم125کی بجائے140سے150،فالسہ165،خربوزہ75کی بجائے 80سے85،الیچی درجہ اول380کی بجائے450،الیچی درجہ دوم260کی بجائے280سے،تربوز32کی بجائے35روپے جبکہ کھجور ایرانی495کی بجائے570سے580روپے فی کلو تک فروخت ہوئی ۔