ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادرے نے بتایا کہ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق شہزادہ فیصل اور صدر رئیسی کے درمیان بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے اور وسعت دینے کی راہیں تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔دونوں عہدے داروں نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مختلف علاقائی مسائل کے حل کے لیے جاری کوششوں پر روشنی ڈالی ہے۔