لندن (این این آئی)برطانیہ کیفرمانروا کے سب سے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے درمیان پوڈ کاسٹ بنانے کے لیے اسٹریمنگ دیو اسپاٹیفائی کے ساتھ کئی سال کا معاہدہ صرف ایک سیزن کی نشریات کے بعد ختم ہو گیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سویڈش کمپنی نے 2020 کے آخر میں ڈیوک اور ڈچس آف سسیکس کے ساتھ شراکت کا اعلان کیا تھا جب وہ اپنی شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہو گئے اور کیلیفورنیا چلے گئے اس وقت میڈیا نے اس معاہدے کی قیمت تقریبا 20 ملین ڈالر یا اس سے زیادہ بتائی تھی،میگھن کے پوڈ کاسٹ کی 12 اقساط (آرچ ٹائپز) یا ماڈلز کے عنوان سے نشر کیں، جنہیں سپوٹیفائی نے خواتین کو کمزور کرنے کی کوشش کرنے والے نعروں کی تحقیقات، تحلیل اور انہدام قرار دیا تھا۔ میگھن نے اس پروگرام میں ماریہ کیری اور سرینا ولیمز جیسی کئی مشہور شخصیات کی میزبانی کی تھی۔ .بیان میں کہا گیا ہے کہ سپوٹیفائی اور Archiel Audio نے اپنا معاہدہ ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے اور انہیں ایک ساتھ اپنے پوڈ کاسٹ کرنے پر فخر ہے۔ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جوڑا معاہدے سے اپنے مکمل واجبات وصول کرنے کے لیے درکار پیداواری معیارات پر پورا نہیں اترا، جس کی شرائط کا اعلان اس وقت نہیں کیا گیا جب اس پر دستخط کیے گئے۔ریڈیو ڈیل ان منافع بخش سودوں میں سے ایک ہے جس پر جوڑے نے امریکا منتقل ہونے پر دستخط کیے تھے۔