ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

سعودی عرب میں کھجور کی رنگت کے بارے میں سوشل میڈیا پرافواہوں کے بعد حکومت کی وضاحت

datetime 18  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں کھجوروں کے قومی مرکز نے ایک وضاحتی بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں ہلکے رنگ کی کھجوروں کو ریڈی ایشن یا لیزر سے ان کا رنگ درست کرنے کے بارے میں معلومات غلط ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے کھجور کے قومی مرکز کا بیان ٹویٹر پر شائع ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ “سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے کلپس میں کہا گیا ہے کہ خراب رنگ کی کھجوروں کا رنگ لیزر سے ٹھیک کیا جاتا ہے، ایسا کچھ نہیں اس نوعیت کے تمام دعوے بے بنیاد ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ “عام طور پر کھجور کا رنگ کئی وجوہات سے متاثر ہوتا ہے جن میں سب سے اہم پیداواری علاقوں کے قدرتی اور موسمی عوامل ہیں۔ ان عوامل میں نمی کی فیصد مقدار، درجہ حرارت اور مٹی کی نوعیت وغیرہ۔ان عوامل کا اثر پھلوں کی رنگ پر بھی پڑتا ہے۔ ان سے پھلوں کے رنگ بھی متاثر ہوتے ہیں۔مرکز نے زور دیا کہ کھجور کو ریفریجریشن یا فریزنگ کے ذریعے اسٹور کرلینا چاہیے کیونکہ اس سے کھجور کو پیداوار کی نوعیت کے مطابق ان کا اصل رنگ برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…