اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

ترکیہ کی معروف کمپنی کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار

datetime 18  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ترکیہ کی معروف کمپنی البئراک گروپ کے صدر احمد البئراک نے وفد کے ہمراہ لاہور میں ملاقات کی ۔ البئراک گروپ کے وفد نے پاکستان میں دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔

ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ حسان، ترک البئراک گروپ کے صدر کے علاوہ کمپنی بورڈ ممبرز اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ البئراک نے لاہور میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں،اپنے گزشتہ دور میں ہم نے لاہور کے رہائشیوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کیں،

لاہور میں بین الاقوامی سرمایہ کاری سے جدید سفری سہلویات، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور روزگار کے مواقع پیدا کئے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے چار سالہ تاریک دور میں لاہور سے دانستہ طور پر بدلہ لیا گیا، بین الاقوامی کمپنیوں کو بے جا ہراساں کیا گیا، کمپنیوں کو تباہ کرکے سیاسی بھرتیوں سے اداروں کو تباہ کیا گیا، ملکی ترقی کے سفر کو روکنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم کے حالیہ دورہ ترکیہ کے دوران البئراک گروپ نے وزیر اعظم کو پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی اور جلد پاکستان کے دورے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…