جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یونان میں کشتی ڈوبنے سے درجنوں اموات، لاپتہ 43افراد کا تعلق آزاد کشمیر سے نکلا

datetime 16  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایتھنز(این این آئی) یونان میں چند روز قبل کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعے میں79افراد ہلاک ہوئے،واقعے میں لاپتہ ہونے والے 43افراد کا تعلق آزاد جموں کشمیر کے مختلف علاقوں سے ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والوں میں کھوئی رٹہ کے نواحی گائوں بنڈلی کے ایک ہی خاندان کے12افراد بھی شامل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ 4نوجوان کھوئی رٹہ کے نواحی گائوں گوڑا بلیال اور دیگر ڈنہ کے رہائشی ہیں،43نوجوانوں میں سے 2افراد بچ گئے، باقی لاپتہ ہیں۔یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد کے اہلخانہ نے کہا کہ تمام نوجوان روزگار کے سلسلے میں غیر قانونی طور پراٹلی اور یونان جا رہے تھے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل یونان کے قریب پیپلوپونیز ریجن میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 79افراد ہلاک اور سینکڑوں لاپتہ ہو گئے تھے تاہم ہلاک ہونے والوں کی شہریت کی شناخت نہیں ہو سکی۔مقامی حکام کا بتانا تھا کہ 65سے 100فٹ لمبی کشتی میں ممکنہ طور پر 750افراد سوار تھے جبکہ اقوام متحدہ کی ایجنسی نے 400افراد کے کشتی پر سوار ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔یونانی حکام کا کہنا تھا کہ کشتی میں بیشتر تارکین وطن کا تعلق مصر، شام، افغانستان اور پاکستان سے ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان نے کشتی ڈوبنے کے اس واقعے کو تاریخ کے بڑے کشتی حادثوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے 3روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب یونان میں پاکستان کے سفارت خانے کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پر یونانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور تمام پاکستانیوں سے گزارش کی ہے کہ اگر ان کا کوئی رشتہ دار یا جاننے والا اس کشتی پر سوار تھا تو اس سے متعلق شناختی تفصیلات پاکستانی سفارت خانے کو فراہم کی جائیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…