اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

سمندری طوفان کا خدشہ، ٹھٹھہ اور بدین کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

datetime 11  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ بائپرجوائے ایکسٹریملی سیویئر سائیکلونک اسٹارم بن چکا ہے، جو کراچی کے جنوب میں 770 کلو میٹر دور ہے۔ایک انٹرویو میں سردار سرفراز نے بتایا کہ بحیرہ عرب میں شدید سمندری طوفان بائپرجوائے میں مزید شدت آگئی ہے، طوفان ٹھٹھہ کے جنوب میں 750 کلو میٹر جبکہ اوڑماڑہ کے جنوب مشرق میں 860 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سمندری طوفان کا یہ سسٹم شمال کی جانب بڑھتا رہے گا، سسٹم کے مرکز میں ہوائوں کی رفتار 140 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، سسٹم کے مرکز اور اطراف میں لہریں 30 سے 40 فٹ بلند ہو رہی ہیں۔سردار سرفراز نے کہا کہ طوفان بھارتی خلیج کچ اور جنوب مشرقی سندھ کے درمیان ٹکرا سکتا ہے، طوفان کے اثرات کا اندازہ اس کے ٹکرانے کی شدت پر منحصر ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ ا گر طوفان کمزور ہوتا ہے تو اس کی شدت شدید سمندری طوفان کی رہے گی، کے ٹی بندر پر لہریں 8 سے 10 فٹ بلند ہو سکتی ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا کہ طوفان کا رخ شمال اور شمال مشرق کی سمت ہے، جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔اس دوران ہوائیں 60 سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں جبکہ اس سے کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر اور میرپورخاص میں 13 جون کی شام یا رات سے موسلادھار بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ تیز ہوائوں کے باعث کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچ سکتا ہے،

طوفان کی بحیرہ عرب میں موجودگی تک سمندر میں شدید طغیانی رہے گی، ماہی گیر اتوار سے سمندری طوفان کے اختتام تک کھلے سمندر میں نہ جائیں، محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر سسٹم کو مانیٹر کر رہا ہے۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد ٹھٹھہ کی ضلعی انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔ماہی گیروں کو سمندر میں شکار پر جانے سے روک دیا گیا اور تمام اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

ضلعی انتظامیہ نے محکمہ صحت، ریوینیو سمیت تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے اور متعلقہ علاقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور مختارکار کے دفاتر میں کنٹرول روم قائم کر دیے ہیں۔بدین میں بھی سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں، ضلع کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…