پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا

datetime 10  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں مہنگائی کی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.21فیصداضافہ ،10 ضروری اشیا ء کی قیمتوں میں کمی ،20 کی قیمتوں میں استحکام رہا، 21 ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس آی آئی) بارے جاری رپورٹ کے مطابق 8 جون کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں روزمرہ استعمال کی 10 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی اور20 کی قیمتوں میں استحکام رہا،

اس کے برعکس 21 ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔اعدادووشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران کیلا کی قیمت میں 7.62 فیصد، ایل پی جی 6.60 فیصد، انڈے 3.41 فیصد ، دال مسور2.25 فیصد، دال مونگ 2.22 فیصد، سرسوں کاتیل 2.16 فیصد، آٹا 2.02 فیصد، 5 لیٹرکوکنگ آئل 0.81 فیصد،دال چنا 0.65 فیصد، اورایک کلو بناسپتی گھی کی قیمت میں 0.33 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی، اس کے برعکس ٹماٹر کی قیمت میں 29.15 فیصد، پیاز20.85 فیصد، چکن 7.01 فیصد، آلو1.74 فیصد، تیارچائے 1.38 فیصد، اری سکس چاول 1.26 فیصد، لہسن 1.02 فیصد، اور جارجیٹ کی قیمت میں 1.29 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

اعدادوشمارکے مطابق سب سے کم یعنی 17,732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.30 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا، 17733 روپے سے لیکر22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر29517 روپے، 29518 روپے سے 44175 روپے اور اس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.31 فیصد،0.27 فیصد، 0.25 فیصد اور0.16 فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…