اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغانستان، مسجد کے اندر دھماکہ،15افرادجاں بحق

datetime 8  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی) افغان صوبہ بدخشاں میں مسجد کے اندر طالبان کے نائب گورنرکی فاتحہ خوانی کے موقع پرزوردار دھماکہ میں طالبان کے سینئر کمانڈر مولوی صفی اللہ سمیت 15 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بڑی تعدادمیں لوگ زخمی بھی ہو گئے۔دھماکہ کے بعد علاقہ میں شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔یہ دھماکہ جمعرات کی صبح مقامی وقت کے مطابق پونے گیارہ بجے مرکزی شہر فیض آباد میں مسجد نبوی کے اندر ہوا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ طالبان کے نائب گورنر مولوی نثار احمد کی فاتحہ کی تقریب کے دوران ہوا جودو روز قبل داعش کے خودکش حملہ میں ڈرائیورسمیت جاں بحق ہو گئے تھے۔افغان ذرائع ابلاغ نے بدخشاں کے صوبائی ہسپتال کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ْانہوں نے 15 افرادکی لاشیں دیکھی ہیں جنہیںربانی ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ذرائع نے جاں بحق ہونے والوں کی تعدادمیں اضافہ کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔زخمیوں کی صحیح تعداد کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم فیض آباد شہر کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ سائرن بجاتی ایمبولینس گاڑیاں زخمیوں کو سپتال منتقل کررہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دھماکہ کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں جو کئی منٹوں تک جاری رہیں۔فوری طورپردھماکے کی نوعیت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے اور نہ ہی فوری طورپرکسی گروہ نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ادھرطالبان کے صوبائی سربراہ برائے اطلاعات معزالدین احمداور طالبان کے دیگر سیکیورٹی حکام نے بدخشاں کے شہر فیض آباد میں مسجدنبوی کے اندر دھماکہ کی تصدیق کی ہے تاہم ہلاکتوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔یادرہے کہ دو روز قبل طالبان کے نائب گورنر مولوی نثار احمد ایک خودکش حملے میں ڈرائیور سمیت جاں بحق ہو گئے تھے جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…