2023 سے متعلق نابینا نجومی بابا وانگا کی تہلکہ خیز پیشگوئی سامنے آگئی

7  جون‬‮  2023

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مایہ ناز خاتون نجومی بابا وانگا نے گزشتہ پیشگوئیوں کی طرح 2023 کے حوالے سے بھی ایک اہم بڑی پیشگوئی کی تھی۔ امریکی میڈیا کے مطابق بابا وانگا سے متعلق افواہیں ہیں کہ انہوں نے مرنے سے قبل دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے واقعات کی پیش گوئیاں کی ہیں جن میں سے بہت سی درست ثابت ہوئیں، ان میں سے ایک 9/11 کی مبینہ پیشگوئی بھی تھی

بابا وانگا کو ماننے والوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے 2023 سے متعلق ایک تباہ کن ایٹمی تباہی کی پیش گوئی کی تھی۔ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق کہا جاتا ہے کہ نجومی خاتون نے 2023 میں ایک بڑے جوہری پاور پلانٹ کے دھماکے سے خبردار کیا تھا جس سے ایشیا میں زہریلے بادلوں کا راج ہوگا، بابا وانگا نے پیشگوئی کی تھی کہ کئی ممالک اس دھماکے سے متاثر ہو سکتے ہیں کیونکہ اس کے نتیجے میں ہوا میں کئی سنگین بیماریاں پھیلیں گی جس سے لوگ بیمار ہوجائیں گے۔ بابا وانگا کے مطابق سال 2023 میں آنے والی نسل کو لیبارٹریز میں تیار کیا جائے گا یعنی یہ رجحان بڑھ جائے گا کہ لوگ اپنے بچوں کی پیدائش لیبارٹریز میں کروائیں گے،اس کے علاوہ لوگ اپنے بچوں کی پیدائش سے قبل ان کے رنگ اور خصوصیات کا بھی انتخاب کرسکیں گے، ناصرف یہ بلکہ بابا وانگا نے یہ پیش گوئی بھی کی تھی کہ قدرتی پیدائش پر پابندی عائد کردی جائے گی۔2023 میں زمینی مدار کے تبدیل ہونے کے واضح امکانات ہیں جس سے ماحولیاتی تبدیلی رونما ہوگی، گلوبل وارمنگ اس حد تک ہوگی کہ لوگوں کیلئے پریشان کن حالات پیدا ہوسکتے ہیں، ایسا 56 سال قبل ہوا تھا، بابا وانگا کی جانب سے ماضی میں کی گئی پیش گوئیوں میں یہ بھی شامل ہے کہ زمین پر رہنے والے لوگ خلائی مخلوق کے حملے میں مارے جائیں گے، پیش گوئی کے مطابق یہ دنیا کے بڑے ملکوں میں ہوسکتا ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…