اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر ایک نئی متنازعہ ویڈیو نے ہلچل مچا دی ہے، جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس میں موجود لڑکی معروف پاکستانی ٹک ٹاکر سجل ملک ہیں۔ اس ویڈیو میں ایک خاتون کو ایک مرد کے ہمراہ بیڈ پر قابلِ اعتراض حالت میں دیکھا جا سکتا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔
انگریزی ویب سائٹ ‘ہم نیوز’ کے مطابق، ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو سب سے پہلے کب اور کس پلیٹ فارم پر شیئر کی گئی، تاہم یہ ویڈیو تیزی سے پاکستان بھر کے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان گردش کر رہی ہے۔
سجل ملک کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کی اشاعت کو نجی زندگی میں مداخلت قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ کسی کی رضامندی کے بغیر ایسی ویڈیوز کو شیئر کرنا اخلاقی طور پر بھی غلط ہے۔ دوسری طرف ناقدین کا کہنا ہے کہ شاید یہ سب شہرت حاصل کرنے کی کوشش ہو، اور ممکن ہے کہ ویڈیو خود ہی وائرل کی گئی ہو۔
یہ واقعہ کوئی پہلا نہیں، حالیہ دنوں میں کئی پاکستانی سوشل میڈیا شخصیات کی نجی ویڈیوز منظرِ عام پر آ چکی ہیں، جنہوں نے انٹرنیٹ پر نئی بحث کو جنم دیا ہے کہ آن لائن رازداری کو کیسے محفوظ بنایا جائے۔