پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

فیصل آباد موٹروے پر شوہر کے سامنے بیوی سے زیادتی کرنے والا ڈاکو پولیس مقابلے میں مارا گیا

datetime 17  اپریل‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فیصل آباد کے علاقے ساندل بار میں موٹر وے پر پیش آنے والے اجتماعی زیادتی کے دلخراش واقعے میں ایک اہم موڑ آ گیا ہے، جب کہ اس کیس کا مرکزی ملزم مبینہ طور پر پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق، ملزم کو تفتیش کے سلسلے میں لے جایا جا رہا تھا کہ اچانک اس کے ساتھیوں نے پولیس وین پر حملہ کر دیا تاکہ اسے چھڑایا جا سکے۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران مرکزی ملزم ہلاک ہو گیا، جب کہ باقی ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ واقعہ تقریباً دو ہفتے قبل فیصل آباد کے نواحی علاقے 62 ج ب چنن، تھانہ ساندل بار کی حدود میں پیش آیا تھا، جہاں تین مسلح افراد نے دورانِ ڈکیتی ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے وقت عدنان نامی شخص اپنی بیوی کو زرعی یونیورسٹی کے ہاسٹل سے گاڑی میں چک 62 ج ب چنن لے جا رہا تھا، جب موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے ان کی گاڑی روک کر واردات کی۔

ڈاکوؤں نے شوہر کو باندھ دیا اور خاتون کو گنے کے کھیت میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کی، اور بعد ازاں فرار ہو گئے۔ واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا تھا۔

واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے فوری کارروائی کا حکم دیا، جس پر ایس پی اقبال ٹاؤن عابد ظفر نے ٹیم کے ہمراہ تحقیقات کا آغاز کیا۔ مقدمہ نمبر 339/25 تھانہ ساندل بار میں درج کیا گیا اور پولیس نے جلد ہی ملزمان کی شناخت کر لی۔

ذرائع کے مطابق، ایک ہفتے کے دوران پولیس نے مرکزی ملزم سمیت دیگر افراد کا سراغ لگا لیا تھا، اور اب مرکزی کردار کی ہلاکت کے بعد کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق، دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، اور انہیں بھی جلد قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…