پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

وزن میں تشویشناک حد تک کمی؛ مداحوں کے اصرار پر کرن جوہر نے خاموشی توڑ دی

datetime 19  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)مداحوں اور خیرخواہوں کی جانب سے تیزی سے کم ہوتے وزن پر تشویش کے اظہار کے بعد کرن جوہر نے خاموشی توڑ دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران کرن جوہر نے بتایا کہ میں بالکل صحت مند ہوں اور خود کو پہلے سے کہیں زیادہ بہتر محسوس کر رہا ہوں۔کرن نے بتایا کہ انہیں وزن کم کرنے کی ضرورت اس وقت محسوس ہوئی جب ان کے بلڈ ٹیسٹ میں کچھ چیزوں کو درست کرنے کی ضرورت ظاہر ہوئی۔تاہم کرن جوہر نے یہ نہیں بتایا کہ وہ خون میں کس چیز کی مقدار کو درست کرنے کی بات کر رہے ہیں۔

کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ وہ اس وقت دوا پر بھی ہیں لیکن ان کا وزن روزانہ صرف ایک وقت کھانا کھانے کی وجہ سے کم ہوا ہے۔کرن جوہر نے بتایا کہ اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کیلئے پیڈل بال کھیلنا اور تیراکی بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔فلم ساز کرن جوہر نے کہا کہ وزن کی یہ تبدیلی بہتر صحت کے مقاصد کے حصول کیلئے ہے اور یہ ہدف صحت مند طریق سے حاصل کیا ہے۔

انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ صحت مند غذا کھائیں صرف اتنا کھائیں جتنا ضروری ہو اور لالچ میں نہ آئیں،اچھی غذا، ورزش، اور خود کو بہتر رکھنے کی کوشش کریں۔جب ایک رپورٹر نے ان سے ان کے روٹین کے بارے میں پوچھا تو کرن نے کہا کہ اگر میں یہ سب بتا دوں گا تو میرا راز کھل جائے گا اور اب واقعی راز سب کے سامنے آ چکا ہے۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…