کراچی(این این آئی)کراچی میں بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دبائو طوفان میں تبدیل ہو گیا۔طوفان بیپرجوئے نے شدت اختیار کرلی۔محکمہ موسمیات کے سائیکلون وارننگ سینٹر نے الرٹ نمبر2 جاری کردیا جس کے مطابق سمندری طوفان کراچی 1360 کلومیٹر دور ہے۔
کراچی میں گرمی کی شدت برقرار،مطلع جزوی طور پرابرآلود ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سائیکلون کے اطراف میں 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تند و تیز ہوائیں چل رہی ہیں، طوفان اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران شمال اور شمال مغرب کی جانب بڑھے گا۔سمندری طوفان سے کسی بھی پاکستانی ساحلی مقام کو کوئی خطرہ نہیں جب کہ کراچی میں بدھ کی صبح سویرے حبس ریکارڈ کی گئی اور صبح 7 بجے شہر کا درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔