اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

مبینہ طور پر کالا علم ،جادو ٹونا کرنے والے باپ نے 13سالہ بیٹے کو گلا کاٹ کو قتل کر دیا، دل دہلا دینے والا انکشاف

datetime 1  جون‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) لاہور میں مبینہ طور پر کالا علم اور جادو ٹونا کرنے والے باپ نے 13سالہ بیٹے کو گلا کاٹ کو قتل کر دیا ، پولیس نے سفاک ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی جبکہ نشتر کالونی کے رہائشی 17سالہ نوجوان نے خود کشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق 13سالہ اذان سکول جانے کے لیے گھر سے نکلا تھا لیکن واپس نہیں لوٹا۔

لڑکے کی والدہ گمشدگی کی رپورٹ پر درج کروائی تھی جس کے بعد ایس پی سٹی کی ہدایت پر لڑکے کی تلاش کے لیے فوری ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔باغبانپورہ کے علاقہ محمود بوٹی کے قریب سے 13سالہ بچے کی لاش رات گئے برآمد ہوئی۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے سراغ لگاتے ہوئے سفاک ظالم باپ رفیق کو گرفتار کر لیا ۔بتایا گیا ہے کہ سفاک ملزم مبینہ طور پر کالا علم اور جادو ٹونا کرتا ہے جو معصوم اذان کو سکول جاتے ہوئے ساتھ لے گیا اورویرانے میں اس کا گلا کاٹ کر پھینک دیا ۔

پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ پولیس پولیس کارروائی کے بعد 13سالہ اذان کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ دوسری جانب کوٹ لکھپت میں نوجوان نے خودکشی کر لی ۔ ایدھی ترجمان کے مطابق 17سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات پر ٹرین تلے آ کر خود کشی کی ۔ متوفی کی شناخت مبین صادق کے نام سے ہوئی جو کہ نشتر کالونی کا رہائشی تھا ۔ پولیس پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی ۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…