جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

فواد کا پی ٹی آئی رہنمائوں سے رابطے کا دعویٰ، اسد قیصر سمیت متعدد نے تردید کردی

datetime 31  مئی‬‮  2023 |

راولپنڈی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنمائوں نے فوادچوہدری سے رابطوں کی تردیدکر دی۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنمائوں نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی۔ملاقات کے بعد فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھاکہ پی ٹی آئی کے سابق رہنمائوں سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے اور پارٹی میں شامل افراد سے بھی رابطے کئے گئے ہیں۔تاہم پی ٹی آئی کے متعدد رہنمائوں نے فوادچوہدری سے رابطوں کی تردیدکر دی۔

اس حوالے سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ میرا فواد چوہدری سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے کہاکہ پی ٹی آئی کے سابق رہنمائوں کے شاہ محمود سے ملاقات پر تاثر کی تردید کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ شاہ محمود قریشی پارٹی کے وائس چیئرمین ہیں۔حماد اظہر نے کہاکہ میں چیئرمین عمران خان کا کارکن ہوں اور تحریک انصاف کا عہدہ دار،اگر کوئی دوست مشورہ یا حل تجویز کرنا چاہیں تو اس کا حتمی فیصلہ صرف عمران خان ہی کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…