کراچی(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے رجب طیب اردوان کو مسلسل دوسری مرتبہ ترکیہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے رجب طیب اردوان کے لیے لکھا کہ میں آپ کے اتحاد اور الزام تراشی کے کھیل سے دور رہنے کے پیغام کی تعریف کرتا ہوں۔شاہد آفریدی نے لکھا کہ ایک حقیقی رہنما لوگوں کو اکٹھا کرنے، ہم آہنگی کو فروغ دینے اور قوم کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔سابق کپتان نے رجب طیب اردوان کی تقریر کی ویڈیو بھی شیئر کی اور لکھا کہ یہ پاکستان کے نوجوانوں کے لیے ایک متاثر کن پیغام ہے۔واضح رہے کہ ترکیہ میں ہونے والے حالیہ الیکشن میں رجب طیب اردوان دوبارہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔
ترک صدر کی تقریر پاکستانی نوجوانوں کیلئے پیغام ہے، شاہد آفریدی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
-
اسرائیل جانیوالی پرواز کے زخمی پائلٹ کا پہلا بیان سامنے آگیا، تصویر بھی جاری
-
افغانوں کے منسوخ کارڈ بحالی کیلیے 12 کروڑ لینے والا اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا گرفتار
-
پاکستانی کریئٹر کی اے آئی سے تیار کردہ فلم کے یوٹیوب پر ریکارڈ توڑ ویوز، نوجوان نے کروڑوں کما لیے
-
پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ اور اسلحہ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی پریشانی ختم
-
خانیوال میں بیٹھے پاکستانی نوجوان نے امریکی ڈاکخانے کو 126 ملین ڈالر کا چونا لگا دیا
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی
-
انکل کو جیل میں رکھا جائے جب تک وہ بوڑھا نہ ہوجائے؛ زیادتی کی شکار بچی کا جج سے مطالبہ
-
آئی فون 18 پرو میکس پر پاکستان میں کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ نئی تفصیل آگئی
-
حکومت نے قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا
-
لاہور میں باپ اور بھائیوں کے ہاتھوں بیٹی کے قتل کیس میں لرزہ خیز انکشافات
-
زلزلے کے باعث زمین لرز اٹھی، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
-
راولپنڈی کے گھر سے دو بھائیوں کی لاشیں برآمد



















































