منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کی غلطیوں کا بوجھ نہ اٹھا پانے والے انہیں چھوڑ کر جا رہے ہیں، خواجہ آصف

datetime 28  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نام نہاد سیاسی لیڈر منصوبہ بندی کے تحت دفاعی تنصیبات پر حملہ آور ہوئے، جو لوگ انہیں چھوڑ کر جا رہے ہیں وہ عمران خان کی غلطیوں کا بوجھ نہیں اٹھا پا رہے، مزید لوگ بھی انہیں چھوڑیں گے۔ایک انٹرویومیں خواجہ آصف نے کہا کہ پہلے کے پاکستان اور آج کے پاکستان میں فرق ہے

عمران خان کوجس طرح مذمت کرنی چاہیے تھی انہوں نے نہیں کی، سیاستدانوں کو دفاع مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، دفاع کے جذبے کو اقتدار کے بھوکے سیاستدان چیلنج کر رہے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ فوج کے جوانوں نے اس لیے قربانیاں نہیں دی تھیں کہ کل کو ان کی توہین کی جائے، 9 مئی کو جو ہوا ایسا کوئی پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یومِ تکبیر پر تجدیدِ عہد کرنا ہوگا کہ اپنے دفاع کو مضبوط کریں گے، ہماری ریڈ لائن وطن کی مٹی اور اس کے محافظ ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جو کہا اس کی تائید کرتا ہوں، عمران خان نے پہلے ملک کو معاشی طور پر کمزور کیا اور اب دفاعی طور پر کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے گھروں پر بھی چھاپے پڑے، ہم مفرور نہیں ہوئے تھے، ہم پر جو ستم ہوئے وہ عمران خان کی طرف سے ہوئے، ان لوگوں نے تو ملک پر حملہ کر دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ سیاسی لڑائیاں سیاسی طور پر لڑی جاتی ہیں، رانا ثناء اللّٰہ نے جو کہا وہ 100 فیصد درست ہے، 14 ماہ میں پی ٹی آئی والوں نے جو غلطیاں کی ہیں وہ خود کی ہیں۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکراتی ٹیم بنائی ہے اس میں مزید نام دیں تاکہ اگر یہ چھوڑ گئے تو ان کا متبادل تو معلوم ہو۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…